WhatsApp rolls out new features for those changing numbers

WhatsApp Rolls Out New Features For Those Changing Numbers

واٹس ایپ نے فون نمبر تبدیل کرنے والوں کے لیے نئے فیچرز متعارف کروا دیے

کیا آپ اپنا فون نمبر تبدیل کر چکے ہیں؟ اگر ہاں، تو واٹس ایپ کا یہ فیچر آپ کے لیے ہی ہے۔ اب واٹس ایپ کے ذریعے آپ اپنے سب کانٹیکٹس کو یا صرف مخصوص لوگوں کو نئے نمبر کی اطلاع دے سکتے ہیں۔
اس کے لیے تین آپشنز موجود ہیں: تمام کانٹیکٹس کو نوٹیفیکیشن بھیجنا، صرف ان لوگوں کو نوٹیفکیشن بھیجنا جن سے آپ گفتگو کرتے ہیں یا آپ نوٹیفکیشن بھیجنے کے لیے خود سے مطلوبہ کانٹیکٹس منتخب کر سکتے ہیں۔


تاہم، اگر صارفین تمام کانٹیکٹس کو اپنے نئے فون نمبر کے بارے میں مطلع نہیں بھی کرتے تب بھی واٹس ایپ پر ان تمام گروپس کو اطلاع مل جائے گی جن میں وہ پرانے فون نمبر سے شامل تھے۔
ڈبلیو اے بیٹا انفو کی ایک پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ نیا فیچر واٹس ایپ بیٹا اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے جس کےلیے واٹس ایپ کی سیٹنگز میں جا کر اکاؤنٹ میں نمبر کی تبدیلی کا آپشن منتخب کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)


اس نئے فیچر کو حاصل کرنے کے لیے صارفین کو گوگل پلے اسٹور پر جا کر 2.18.97 اینڈروئیڈ بیٹا واٹس ایپ کو اپ ڈیٹ کرنا ہوگا۔تاہم واٹس ایپ کا یہ فیچرآئی او ایس اور ونڈوز فون کے لیے دستیاب نہیں ہے۔
فون نمبر تبدیل کرنے والے صارفین کے لیے واٹس ایپ کا دوسرا نیا فیچر یہ ہے کہ اب وہ اپنا تمام تر ڈیٹا نئے نمبر پر منتقل کر سکتے ہیں جیسے چیٹ ہسٹری وغیرہ۔اس فیچر کی مدد سے صارفین پرانے نمبر سے کی گئی تمام تر چیٹ اور میسجز نئے نمبر پر منتقل کر سکتے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2018-04-04

More Technology Articles