WhatsApp sued by German consumer group

WhatsApp Sued By German Consumer Group

جرمن کنزیومر گروپ نے وٹس ایپ پر مقدمہ کر دیا

جرمنی کے کنزیومر گروپ Verbraucherzentrale Bundesverband یا فیڈریشن آف جرمن کنزیومر آرگنائزیشن نے وٹس ایپ پر مقدمہ کر دیا ہے۔ اس گروپ کا کہنا ہے کہ وٹس ایپ نے اگست میں جو پرائیویسی پالیسی میں تبدیلی کی تھی وہ غیرہ قانونی ہے۔ وٹس ایپ نے اگست میں صارفین سے اُن کا ڈیٹا فیس بک سے شیئر کرنے کی اجازت چاہی تھی۔

(جاری ہے)

جن صارفین نے اجازت دی تھی، فیس بک اُن صارفین کا ڈیٹا بیک اینڈ پر انہیں بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے استعمال کررہا ہے۔

جرمن کنزیومر گروپ کا کہنا ہے کہ ہر صارف کو معلوم ہونا چاہیے کہ فیس بک اس کا ذاتی ڈیٹا کس حد تک استعمال کر رہا ہے اور اسے کہاں کہاں استعمال کیا جا رہا ہے۔
یاد رہے جرمنی یورپی یونین کا واحد ملک ہے جہاں گوگل سٹریٹ ویو کی سہولت نہیں، یہ بھی اسی گروپ کی درخواست پر کیا گیاتھا۔

تاریخ اشاعت: 2017-01-31

More Technology Articles