WhatsApp support for Android Gingerbread until 2020

WhatsApp Support For Android Gingerbread Until 2020

وٹس ایپ اینڈروئیڈ جنجر بریڈ کے لیے سپورٹ 2020 تک بڑھا دی

گوگل نے اینڈروئیڈ 2.3 جنجر بریڈ کو 2010 میں متعارف کرایا تھا۔ اینڈروئیڈ کا یہ ورژن آج بھی 0.3 فیصد ڈیوائسز پر انسٹال ہے اور ان ڈیوائسز میں وٹس ایپ بھی انسٹال ہے۔ اس سے پہلے خبریں آئی تھیں کہ وٹس ایب اس ورژن کے لیے سپورٹ بند کر دے گا۔ اب کمپنی نے ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ اینڈروئیڈ 2.3 جنجر بریڈ استعمال کرنے والے صارفین 2020 تک وٹس ایپ بھی استعمال کر سکیں گے۔

(جاری ہے)


جنجر بریڈ پر صارفین اب 1 فروری 2020 تک وٹس ایپ استعمال کر سکیں گے۔ اسی تاریخ کو ایپل کے آئی او ایس 7 کے لیے بھی وٹس ایپ کی سپورٹ ختم کی جائےگی۔آئی فون 7 کو 2013 میں آئی فون 5 ایس کے ساتھ جاری کیا گیا تھا۔ آئی او ایس کا یہ ورژن جنجر بریڈ جتنا پرانا نہیں ہے لیکن اس پر سے بھی 2020 میں وٹس ایپ کی سپورٹ ختم کی جا رہی ہے۔
وٹس ایپ اس سے پہلے ہی نوکیا ایس 40 پلیٹ فارم پر 31 دسمبر 2018 کو اپنی سپورٹ ختم کرنے کی تصدیق کر چکا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2018-06-14

More Technology Articles