WhatsApp testing in-app browsing and reverse image search features

WhatsApp Testing In-app Browsing And Reverse Image Search Features

وٹس ایپ in-app براؤزنگ اور ریورس امیج سرچ فیچر کے تجربات کر رہا ہے

دیگر کئی معروف کمپنیوں کی طرح واٹس ایپ بھی نئے فیچرز کو دنیا بھر میں پھیلے اپنے صارفین  کے لیے پیش کرنے سے پہلے ان فیچرز کو بی ٹا ٹیسٹنگ کے مرحلے سے گزارتا ہے۔ بی ٹا ٹیسٹنگ کے دوران منتخب افراد کو وہ فیچرز استعمال کرنے کا موقع ملتا ہے اور ان افراد کے تجربات اور رائے کی روشنی میں ایسے فیچرز کا عام استعمال کے لیے جاری کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جاتا ہے۔


حال ہی میں واٹس ایپ نے ایسے ہی دو نئے فیچرز کی بی ٹا ٹیسٹنگ شروع کی ہے۔ یہ فیچرز in-app browser اور ریورس امیج سرچ ہیں ۔

جیسا کے فیچر کے نام سے ظاہر ہورہا ہے، in-app browser فیچر کے ذریعے واٹس ایپ اب لنکس کو کسی دوسرے ویب براؤزر میں کھولنے کے بجائے واٹس ایپ میں ہی  کھولے گا۔ یعنی آپ واٹس ایپ کو بند کیے بغیر ہی لنکس کھول سکیں گے۔

(جاری ہے)

  اس فیچر کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ واٹس ایپ آپ کو بتاسکے گا کہ آیا جو ویب سائٹ آپ دیکھ رہے ہیں وہ محفوظ ہے یا نہیں۔



دوسرا فیچر جو ریورس امیج سرچ کا ہے، بہت اہم ہے۔ اس کے ذریعے آپ چیٹ پر موصول ہونے والی تصویر کو براہ راست گوگل پر اپ لوڈ کرکے پتا لگا سکتے ہیں کہ آیا یہ تصویر اصلی یا نقلی۔  یہ فیچر پاکستان، بھارت اور دیگر ممالک میں بہت مفیدثابت ہوسکتا ہے  جہاں بڑے پیمانے پر جعلی تصاویر کے ذریعے افواہیں اور پھیلائی جاتی ہیں۔

یہ دونوں بی ٹا فیچرزواٹس ایپ بی ٹا ایپ برائے اینڈروئیڈ میں دیکھے گئے ہیں اور فی الوقت یہ بات نامعلوم ہے کہ یہ کب عام صارفین کے لیے دستیاب ہونگے۔
تاریخ اشاعت: 2019-03-22

More Technology Articles