WhatsApp testing self-destructing messages

WhatsApp Testing Self-destructing Messages

وٹس ایپ خود بخود ڈیلیٹ ہونے والے پیغامات کے تجربات کر رہا ہے

فیس بک کی ملکیتی ایپلی کیشن وٹس ایپ  اس وقت خود بخود ڈیلیٹ ہونے والے پیغامات کا تجربہ کر رہی ہے۔ اس فیچر کو disapprearing messages کا نام دیا گیا ہے۔ اس فیچر سے آپ بھیجے گئے پیغامات کے لیے خود بخود ڈیلیٹ ہونے کا وقت طے کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)


وٹس ایپ بیٹا انفو (WABetaInfo) کے مطابق یہ فیچر وٹس ایپ کے ورژن 2.19.275  کی اینڈروئیڈ بیٹا ایپ کی گروپ سیٹنگ میں دیکھا گیا ہے۔ اس فیچر سے بھیجے گئے میسجز پانچ سیکنڈ یا ایک گھنٹے  بعد خود بخود ڈیلیٹ ہو سکتے ہیں۔
وٹس ایپ بیٹا انفو کے مطابق یہ فیچر ابھی ڈویلپمنٹ کے مراحل میں ہے۔ ابھی اس فیچر کے صارفین کے لیے جاری ہونے کے بارے میں یقین سے کچھ نہیں کہا جا سکتا۔اگر یہ فیچر جاری ہوا تو بیٹا ایپلی کیشن استعمال کرنے والے اس فیچر کو سب سے پہلے استعمال کریں گے۔

WhatsApp testing self-destructing messages
تاریخ اشاعت: 2019-10-03

More Technology Articles