WhatsApp will bring self-destructing messages soon

WhatsApp Will Bring Self-destructing Messages Soon

وٹس ایپ اب جلد ہی پیغامات کے خودبخود ڈیلیٹ ہونے کا فیچر پیش کر رہا ہے

حال ہی میں وٹس ایپ نے ایپلی کیشن میں ڈارک موڈ کا اہم فیچر پیش کیا ہے۔ اب کمپنی ایپلی کیشن میں پیغامات کے خود بخود ڈیلیٹ ہونے کا فیچر پیش کرنے والی ہے۔
ایپ کے دو بیٹا ورژنز میں پرائیویٹ چیٹ میں خود بخود پیغامات کے ڈیلیٹ ہونے کا فیچر ملا ہے۔ایپلی کیشن کے ورژن 2.20.83 اور 2.20.84 میں صارفین  پیغامات کی ایکسپائری  کا عرصہ منتخب کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ عرصہ  ایک گھنٹہ، ایک دن، ایک ہفتہ، ایک مہینہ  یا ایک سال ہو سکتا ہے۔صارفین جب ایک بار ٹائمر سیٹ کر لیں گے تو ایپ میں پیغام جانے کے وقت کے ساتھ ایک کلاک  کا آئیکون بھی نظر آئے گا، جس سے صارفین کو اندازہ ہو جائے گا کہ یہ پیغام خودبخود ڈیلیٹ ہونے والا ہے۔
ابھی تک یہ فیچر بیٹا ورژنز میں ہی موجود ہے۔اسے جلد ہی مستحکم ورژن میں پیش کیا جا سکتا ہے۔
تاریخ اشاعت: 2020-03-14

More Technology Articles