Wi-tribe Becomes Pakistan’s First Operator to Cross 200Mbps Internet Speeds

Wi-tribe Becomes Pakistan’s First Operator To Cross 200Mbps Internet Speeds

وائی ٹرائب پاکستان میں 200 میگا بٹ فی سیکنڈ کی زبردست رفتار فراہم کرنے والی پہلی کمپنی بن گئی

وائی ٹرائب نے پاکستان میں200Mbps کی زبردست رفتار سے انٹرنیٹ فراہم کر کے سپیڈ کے سارے ریکارڈ توڑ دئیے ہیں تاہم کمپنی نے یہ سنگ میل تجربات کے دوران ہی عبور کیا ہے۔ جلد ہی وائی ٹرائب ایل ٹی ای- ایڈوانس (LTE-Advanced) یا ایل ٹی ای- اے(LTE-A) ٹیکنالوجی نیٹ ورک جاری کرے گی۔
وائی ٹرائب کا دعویٰ ہے کہ وہ پاکستان میں 4.5G سپیڈ اور کوالٹی فراہم کرنے والی پہلی کمپنی ہے۔

(جاری ہے)

وائی ٹرائب ابھی اپنے نیٹ ورک کو اپ گریڈ کر رہا ہے جس کے بعد ابتدائی طور پر کراچی اور لاہور میں ایل ٹی ای-ایڈونسڈ سروس فراہم کی جائے گی۔
اپ گریڈیشن کا یہ منصوبہ کمپنی کے تین سالوں میں 100 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کے پروگرام کا حصہ ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ اس سرمایہ کاری سے وائی ٹرائب پاکستان میں بہت سی ویلیو ایڈڈ سروس کے بعد ہائی اینڈ براڈ بینڈسپیڈ فراہم کرے گا۔ ایل ٹی ای-اے ٹیکنالوجی کے بعد پاکستان جنوبی ایشیا اور مشرق وسطیٰ میں پہلا ملک ہوگا جو 4.5G سپیڈ فراہم کرے گا۔ جس سے صارفین الٹرا ہائی ڈیفی نیشن ویڈیو کو بغیر رکاؤٹ کے دیکھ سکیں گے۔

تاریخ اشاعت: 2017-08-28

More Technology Articles