Wikipedia has been blocked for everyone in Turkey

Wikipedia Has Been Blocked For Everyone In Turkey

ترکی نے ویکیپیڈیا کو بلاک کر دیا

ترکی نے ملک میں ویکیپیڈیا کو بلاک کر دیا ہے۔یہ پابندی صرف ترکی زبان کے ویکیپیڈیا پر ہی نہیں لگائی گئی بلکہ ترکی میں ویکیپیڈیا کے 300 کے قریب زبانوں کے ورژنز کو بلاک کر دیا گیاہے۔ذرائع کے مطابق یہ پابندی عدالتی حکم کے بغیر انتطامیہ کی طرف سے لگائی گئی ہے۔ تاہم اس حوالے سے عدالتی احکامات بھی جلد ہی جاری کر دئیے جائیں گے۔
اس وقت ترک صارفین ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک یا وی پی این کے ذریعے ہی ویکیپیڈیا تک رسائی حاصل کر سکتےہیں۔

(جاری ہے)

ابھی تک واضح نہیں ہو سکا کہ ویکیپیڈیا کو کن وجوہات کی بنا پر بلاک کیا گیا ہے ۔بظاہر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ویکیپیڈیا کی طرف سے چند پیجیز ختم کرنے سے انکار پر یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔
ویکیپیڈیا ایک آزاد دائزہ معارف ہے، جہاں کوئی بھی شخص کسی بھی صفحے میں ترمیم کر سکتا ہے اور معتبر حوالہ جات کے ساتھ کسی بھی شخصیت پر صفحہ بنا سکتا ہے۔ویکیپیڈیا ترکی میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ ویب سائٹس ٹریفک کے حوالے سے درجہ بندی کرنے والی ویب سائٹ الیکسا کے مطابق ترکی میں 16 ویں نمبر پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویب سائٹ ویکپیڈیا ہی ہے۔

تاریخ اشاعت: 2017-04-29

More Technology Articles