Wikipedia now uses HTTPS

Wikipedia Now Uses HTTPS

ویکپیڈیا نے ایچ ٹی ٹی پی ایس کا لازمی استعمال شروع کر دیا

دنیا کے سب سے بڑے آن لائن انسائیکلوپیڈیا ، ویکیپیڈیا ، نے ایچ ٹی ٹی پی ایس کا استعمال شروع کر دیا ہے۔ یہ فیچر اس سے پہلے ویکیپیڈیا پر موجود تھا مگر ہر صارف اپنی مرضی سے اسے فعال یا غیر فعال کر سکتا تھا۔ اب ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن نے اسے اپنے تمام منصوبوں کی ویب سائٹوں پر ایچ ٹی ٹی پی ایس کے استعمال کو لازمی کر دیا ہے۔

(جاری ہے)


ویکیمیڈیا کے ان اقدامات کا مقصد صارفین کی سکیورٹی کو بہتربنانا ہے۔ ویکیمڈیا فاؤنڈیشن نہیں چاہتی کہ کوئی براؤزر کی مدد سے صارفین اور رضاکاروں کی معلومات حاصل کر سکے۔اب آپ جب بھی ویکپیڈیا پیڈیا کو وزٹ کریں گے تو آپ کو اوپر سبز رنگ میں تالے کا نشان نظر آئے گا۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ محفوظ طریقے سے براؤزنگ کر رہے ہیں۔

Wikipedia now uses HTTPS
تاریخ اشاعت: 2015-06-15

More Technology Articles