Windows 10 is now on half a billion devices

Windows 10 Is Now On Half A Billion Devices

ونڈوز 10 کی حامل ڈیوائسز کی تعداد 50 کروڑ ہوگئی

سیاٹل میں ہونے والی مائیکروسافٹ کی بلڈ(build) ڈویلپر کانفرنس میں کمپنی نے پہلا اعلان اپنے ایک اہم سنگ میل کے بارے میں کیا۔ مائیکروسافٹ نے بتایا کہ ونڈوز 10 آپریٹنگ سسٹم کی حامل ڈیوائسز کی تعداد 500 ملین ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

مائیکروسافٹ کا ہدف ہے کہ 2018 کے وسط کی ونڈوز 10 ایک ارب ڈیوائسز پر انسٹال ہو۔ اگرچہ مائیکروسافٹ اپنے اصل ہدف سے پیچھے ہے لیکن 50 کروڑ کا سنگ میل بھی کافی متاثر کن پیش رفت ہے۔ مائیکروسافٹ نے ونڈوز 10 کو 2سال پہلے لانچ کیا تھا۔ پچھلے ستمبر میں یہ 400 ملین ڈیوائسز پر انسٹال تھی۔

تاریخ اشاعت: 2017-05-11

More Technology Articles