Windows 10 will soon let you try apps without installing them first

Windows 10 Will Soon Let You Try Apps Without Installing Them First

ونڈوز 10 کے صارفین جلد ہی ایپس کو بغیر انسٹال کیے استعمال کر کے دیکھ سکیں گے

مائیکروسافٹ نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ہی ونڈوز 10 میں Playable Ads کا فیچر متعارف کرائے گا۔ اس سے صارفین ایپس کو ڈاؤن لوڈ اور انسٹال کیے بغیر اُن کے کام کا طریقہ کار دیکھ سکیں گے۔
اس پروگرام کا پریویو Windows Dev Center میں پچھلے ہفتے شامل کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

جیسےہی اشتہار دینے والے اسے استعمال کریں گے تو صارفین یپس کو تین منٹ تک ایسے ہی استعمال کر سکیں گے جیسے یہ اُن کے کمپیوٹر میں انسٹال ہو۔


اس سے پہلے گوگل بھی اینڈروئیڈ انسٹنٹ ایپس میں اسی طرح کی اپروچ اپنا چکا ہے۔ اینڈروئیڈ انسٹنٹ ایپس کو پچھلے مئی میں آئی او ڈویلپر کانفرنس میں متعارف کرایا گیا تھا اور اسے سب کے لیے جنوری میں لانچ کیا گیا تھا۔
مائیکرو سافٹ کا نیا فیچر ابھی محدود پریویو میں ہے۔ مائیکروسافٹ نے ابھی تک یہ نہیں بتایا کہ اسے تمام صارفین کے لیے کب لانچ کیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2017-03-14

More Technology Articles