Windows-powered HP Elite x3 will reportedly be discontinued in November

Windows-powered HP Elite X3 Will Reportedly Be Discontinued In November

ایچ پی نومبر سے ونڈو آپریٹنگ سسٹم کے حامل Elite x3 فون کی فروخت بند کر دے گا

ایچ پی اُن چند کمپنیوں میں سے ایک ہے، جنہوں نے 2016 میں ونڈوز 10 موبائل کے حامل سمارٹ فون کو لانچ کیا تھا۔ ایچ پی کا تازہ ترین ونڈو فون Elite x3 تھا۔ جرمنی سے آنے رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کمپنی 1 نومبر سے اس ہینڈ سیٹ کی فروخت بند کردے گی اور اس کے 12 ماہ بعد اس کی سپورٹ بھی بند کر دی جائے گی۔

(جاری ہے)


فون کی فروخت بند کرنے کے بعد ایچ پی اس کےلیے 12 ماہ تک سپورٹ جاری رکھے گا لیکن مائیکروسافٹ کی طرف سے خبریں آ رہی ہیں کہ وہ دسمبر 2019 تک ونڈوز 10 موبائل کی سپورٹ بالکل ختم کردیں گے۔


Elite x3 ایک زبردست فون تھا، جس کے ساتھ موجود ڈوک کے استعمال سے اسے لیپ ٹاپ میں یا Continuum کے ساتھ اسے ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر میں بدلا جا سکتا ہے۔ یہ x86سافٹ وئیر کو بھی سپورٹ کرتا ہے لیکن یہ ایچ پی ورک سپیس اور ریموٹ ڈیسک ٹاپ کلائنٹ کو سپورٹ نہیں کرتا۔اس فون کی قیمت بھی کچھ زیادہ تھی ، شاید اسی وجہ سے صارفین میں مقبول نہ ہوسکا۔

تاریخ اشاعت: 2017-09-25

More Technology Articles