Witholding Tax Imposed on Internet

Witholding Tax Imposed On Internet

وفاقی حکومت نے انٹرنیٹ پر 14 فیصد ایڈوانس ود ہولڈنگ ٹیکس نافذ کر دیا

کچھ دن پہلے ہی حکومت پنجاب نے انٹرنیٹ پر 19.5فیصد جنرل سیلز ٹیکس کے نفاذ کا فیصلہ واپس لیا ہے(تفصیلات اس صفحے پر) مگر اب وفاقی حکومت نے پورے پاکستان میں انٹرنیٹ کے صارفین پر 14 فیصد ود ہولڈنگ(Withholding) ٹیکس نافذ کر دیا ہے۔جنرل سیلز ٹیکس اور ودہولڈنگ ٹیکس میں فرق سادہ زبان میں یوں بیان کیا جا سکتاہے کہ جنرل سیلز ٹیکس، جو صوبائی حکومت وصول کرتی ہے، ادا کرنے والوں کو واپس نہیں ہوتا جبکہ ودہولڈنگ ٹیکس، جو وفاقی حکومت وصول کرتی ہے، صرف ٹیکس ادا کرنے والوں کو واپس ہو سکتا ہے ۔

ایسے صارفین جو ٹیکس کے گوشوارے جمع نہیں کراتے، اُنہیں ود ہولڈنگ ٹیکس کسی صورت واپس نہیں ہوتا۔
ود ہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کے بعد صارفین کو ایک ہزار روپے کےبل پر 14فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس کی مد میں 140 روپے اضافی اداکرنے ہونگے، جبکہ خیبر پختونخواہ اور سندھ کے انٹرنیٹ صارفین کو 14 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس اور19.5فیصد صوبائی جی ایس ٹی کے بعد 33.5فیصد صرف ٹیکس کی مد میں ادا کرنے ہونگے۔

(جاری ہے)

انٹرنیٹ فراہم کرنے والی کمپنیوں نے صارفین کو اس نئے ٹیکس کے بارے میں مطلع کرنا شروع کر دیا ہے۔
موبائل فون کمپنیاں اس بارے میں ابہام کا شکار ہے کہ آیا وہ انٹرنیٹ ڈیٹا پر نیا ود ہولڈنگ ٹیکس وصول کریں یا نہیں۔ ٹیکس ماہرین کا کہنا ہے کہ موبائل فون کمپنیاں کارڈ لوڈ کرنے پر پہلے ہی 14 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس منہا کر رہی ہے، اگر نیا ود ہولڈنگ ٹیکس صرف انٹرنیٹ پر لگا تو شاید موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا پر بھی اس کا نفاذ ہو۔

تاریخ اشاعت: 2015-07-06

More Technology Articles