World's most hacked passwords revealed; Check if you are using one of them

World's Most Hacked Passwords Revealed; Check If You Are Using One Of Them

دنیا کے سب سے زیادہ ہیک ہونے والے پاس ورڈز کی فہرست جاری

پاس ورڈ ہماری انٹرنیٹ پر گزاری جانے والی زندگی کا راستہ ہیں۔ ایک اچھا پاس ورڈ ہمیں انٹرنیٹ  پر سائبر حملوں سے بچا سکتا ہے اس کےبرعکس ایک آسان پاس ورڈ سے  ہم اپنے اہم ڈیٹا سے بھی ہاتھ دھو سکتے ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ پاس ورڈ ز کی اہمیت اور اس کے حوالے سے خطرات کے متعلق جانتے بوجھتے کروڑوں صارفین انٹرنیٹ پر اتنے آسان پاس ورڈ استعمال کرتے ہیں، جن کے بارے میں کوئی آرام سے اندازہ لگا سکتا ہے۔

برطانیہ کے نیشنل سائبر سیکورٹی سنٹر (این سی ایس سی)  کے ایک سروے میں معلوم ہوا ہے کہ 23.2 ملین انٹر نیٹ صارفین کے اکاؤنٹ کا پاس ورڈ 123456 ہے۔ یہ پاس دنیا میں سب سے زیادہ ہیک ہونے والا پاس ورڈ ہے۔سروے کے مطابق 7.7 ملین صارفین 123456789 پاس ورڈ استعمال کرتے ہیں۔
ان دو کے علاوہ جو پاس ورڈ زیادہ استعمال کیے جاتے ہیں، ان میں qwerty، passwrord اور 1111111 شامل ہیں۔

(جاری ہے)

لوگ افسانوی کرداروں کے نام بھی پاس ورڈ میں استعمال کرتے ہیں۔ افسانوی کرداروں میں سب سے زیادہ superman استعمال ہوتا ہے۔ اس کے بعد naruto، tigger، pokemon اور batman استعمال ہوتا ہے۔ پریمیئر لیگ کی مقبول ٹیموں کے نام بھی پاس ورڈ میں استعمال کیے جاتے ہیں۔ جن ٹیموں کے نام پاس ورڈ کے طور پر استعمال کیے جاتے ہیں، ان میں liverpool، chelsea، arsenal، manutd اور evertonشامل ہیں۔

این سی ایس سی نے سب سے زیادہ ہیک ہونے والے ایک لاکھ پاس ورڈ کی فہرست بھی جاری کی ہے۔ ان میں سے سرفہرست 20 پاس ورڈ کی فہرست درج ذیل ہے۔

- 123456
- 123456789
- Qwerty
- Password
- 111111
- 12345678
- abc123
- 1234567
- password1
- 12345
- 1234567890
- 123123
- 000000
- Iloveyou
- 1234
- 1q2w3e4r5t
- Qwertyuiop
- 123
- Monkey
- Dragon

اگر آپ بھی درج بالا یا کوئی آسان پاس ورڈ استعمال کر رہےہیں تو فوراً ہی اسے تبدیل کر دیں۔
بہتر ہے کہ کئی الفاظ، اعداد اور نشانات پر مشتمل پاس ورڈ استعمال کریں۔ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور ای میل اکاؤنٹس کا پاس ورڈ وہ کبھی بھی نہ رکھیں جو آپ ہر بلاگ پر استعمال کرتے ہیں۔ یعنی ہر سائٹ پر الگ پاس ورڈ استعمال کریں۔ سب سےبہتر ہے کہ کسی پاس ورڈ منیجر جیسے گوگل پاس ورڈز کا استعمال کریں اور مشکل پاس ورڈ یاد رکھنے کی ذمہ داری گوگل کے سپرد کر دیں۔


تاریخ اشاعت: 2019-04-22

More Technology Articles