World first quantum computing machine made in China

World First Quantum Computing Machine Made In China

چین کے سائنسدانوں نے دنیا کی پہلی کوانٹم کمپیوٹنگ مشین بنا لی

چین کے سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے دنیا کی پہلی کوانٹم کمپیوٹنگ مشین بنا  لی ہے۔ یہ مشین تیز رفتار ترین کمپیوٹر سے  24 ہزار گنا زیادہ تیزی سے کام کرتی ہے۔ اس کوانٹم کمپیوٹنگ  مشین اور عام  روایتی کمپیوٹر کے کام کو اس طرح سمجھا جا سکتا ہے کہ جیسے ایک عام روایتی کمپیوٹر کو ایک لائبریری میں موجود 24 ہزار کتابیں پڑھنے کا کام دیا جائے تو وہ پہلے ایک کتاب پڑھے اور اس  کے بعد دوسری اسی طرح ایک ایک کر کے  ساری کتابیں پڑھے گا۔

(جاری ہے)

اس کے بر عکس کوانٹم کمپیوٹر ایک ہی وقت میں تمام 24 ہزار کتابوں کو پڑھنا شروع کر دے گا۔
چینی سائنسدانوں نے اپنی اس کامیابی کا اعلان شنگھائی انسٹی ٹیوٹ فار ایڈوانسڈ سٹڈیز  آف یونیورسٹی  آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آف چائنا  میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔
ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق سائنسدانوں نے اس مشین کو عملی طور پر چیک نہیں کیا، کیونکہ یہ ایک خاص قسم کا پیچیدہ حساب ہی کرتی ہے لیکن مستقبل میں ہونے والی کوانٹم کمپیوٹنگ پر روشنی ضرور ڈالتی ہے۔

تاریخ اشاعت: 2017-05-08

More Technology Articles