World’s first space hotel designed to accommodate 400 people
دنیا کے پہلے خلائی ہوٹل میں 400 افراد قیام کر سکیں گے
وون براؤن روٹیٹنگ سپیس سٹیشن(Von Braun Rotating Space Station) کا مصنوبہ کافی عرصے سے التوا کا شکار تھا لیکن اب اس کا ڈیزائن جاری کر دیا گیا ہے۔
اس ہوٹل کی تعمیر 2025 میں مکمل ہوگی لیکن اسے ابھی سے دنیا کے پہلے خلائی ہوٹل کا درجہ مل گیا ہے۔
ایک انٹرویو میں اس ہوٹل کے ڈیزائنر ٹم الاٹور نے دعویٰ کیا کہ یہ کسی بھی کروز شپ سے زیادہ پُر تعیش ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ اس ہوٹل میں ایسی بہت سی چیزیں ہونگی، جسے آپ کروز شپ میں دیکھتے ہیں۔ اس میں ریسٹورنٹس، بارز، میوزیکل کنسرٹ مووی سکریننگ اور ایجوکیشنل سیمنارز ہونگے۔
(جاری ہے)
اس میں وہ تمام سہولتیں ہونگی، جو زمین پر ہوتی ہیں۔ اس میں پینے اور نہانے کے لیے پانی اور کھانا پکانے کے لیے کچن بھی ہوگا۔
پینے کا پانی تو یہاں زمین سے جائے گا جبکہ نہانے اور ٹوائلٹ کے لیے پانی کو ری سائیکل کیا جائے گا۔کمپنی کا منصوبہ ہے کہ 2025 میں اس کےلانچ کے موقع پر ہر ہفتے 100 افراد کو اس ہوٹل میں بھیجے۔ 2030 تک خلا میں ایسے دو اسٹیشن ہونگے۔ جہاں 500 افراد مستقل قیام کریں گے اور 200 سیاح ہر ہفتے یہاں کا دورہ کریں گے۔
اس کے ڈیزائن میں دکھایا گیا کہ ہوٹل کے بیڈروم کس طرح کے ہونگے۔ یہ بیڈروم اچھے خاصے کھلے ہونگے اور یہاں سے زمین کو حسین نظارہ دیکھا جا سکے گا۔ ٹم نے بتایا کہ اس ہوٹل میں صرف امیر افراد ہی نہیں جا سکیں گے بلکہ اُن کا ہدف ہے کہ یہ ہر کسی کی پہنچ میں ہو۔
دوسری خلائی کمپنیاں جیسے سپیس ایکس بھی خلا میں سیاحوں کو لے جانے کے لیے کام کر رہی ہیں۔ اس سال کے شروع میں سپیس ایکس نے خلا میں ایک خالی مسافر کیپسول بھیجا تھا۔ 2020 تک کمپنی سیاحوں کو بھی خلا میں بھیجے گی۔
More Technology Articles
مائیکروسافٹ نے اینڈروئیڈ ایپس سپورٹ کے ساتھ ونڈوز 11 پیش کر دی
Windows 11 Announced With Android Apps Support
ٹی ایس ایم سی یورپ کی بجائے امریکا میں 3 این ایم فاؤنڈری بنائے گا
Reuters: TSMC May Build Its Advanced 3nm Foundry In The US Instead Of Europe
انسٹاگرام صارفین جلد ہی ڈیسک ٹاپ سے بھی پوسٹ تخلیق کر سکیں گے
Instagram Will Soon Let You Create Posts On Desktop
گوگل نے فٹ بٹ کی خریداری کو مکمل کر لیا
Google Completes Acquisition Of Fitbit
ایپل نے بہتر ساؤنڈ اور سری سمارٹ کے ساتھ 99 ڈالر کا ہوم پیڈ منی پیش کر دی
Apple Outs $99 HomePod Mini With Big Sound And Siri Smarts
او ایل ای ڈی ڈسپلے اور فائیو جی کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 اور 12 منی متعارف کرا دئیے
Apple IPhone 12 And 12 Mini Are Official With OLED Displays, 5G
فائیو جی ، بڑی سکرین اور بہتر کیمروں کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 پرو اور پرو میکس پیش کر دئیے
Apple IPhone 12 Pro And Pro Max Unveiled With 5G, Larger Screens, Improved Cameras
گیمنگ لیپ ٹاپس بائینگ گائیڈ
Gaming Laptop Buying Guide
ایپل نے اے 14 بائیونک چپ سیٹ کے ساتھ نیا آئی پیڈ ائیر پیش کر دیا
Apple Unveils New IPad Air With A14 Bionic Chipset, Refreshes Entry-level IPad Too
ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں
Apple Watch Series 6 And Watch SE Are Official
سام سنگ نے اب تک کا سب سے سستا فائیو جی فون اے42 فائیو جی سمارٹ فون پیش کر دیا
Samsung Announces Galaxy A42 5G - Its Cheapest 5G Phone Yet
ہواوے فلوٹنگ ڈسپلے کے ساتھ نوٹ بک پیش کرے گا
Huawei To Introduce A Notebook With Floating Display, Honor To Bring A New Budget Entry