World’s Toughest Jacket Is Made from a Fiber 15 Times Stronger Than Steel

World’s Toughest Jacket Is Made From A Fiber 15 Times Stronger Than Steel

سٹیل سے 15 گنا مضبوط فائبر سے بنی دنیا کی مضبوط ترین جیکٹ

ڈچ برانڈ ولیباک نے حال ہی میں  ایک جیکٹ متعارف کرائی ہے۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ دنیا کی مضبوط ترین جیکٹ ہے۔اس جیکٹ کا بیرونی حصہ 100 فیصد ڈائینیما (dyneema) سے بنی ہے، جو اب تک معلوم دنیا کا مضبوط ترین فائبر ہے۔اس جیکٹ کو لافانی پفر یا Indestructible Puffer کا نام دیا گیا ہے۔
اسے بنانے والی کمپنی کئی سالوں سے ایڈونچر سپورٹس کلاتھ بنا رہی ہے۔ یہ کمپنی اب تک کئی ایسے لباس بنا چکی ہے، جسے دنیا کے سخت ترین یا مضبوط ترین لباس کہا جا سکتا ہے۔

اس سے پہلے یہ کمپنی لافانی ہڈ اور 100 سال تک چلنے والی پینٹ بھی پیش کر چکی ہے۔

(جاری ہے)


لافانی پفر  کی بیرونی سطح سٹیل سے 15 گنا زیادہ مضبوط ہے۔ یہ آرمڈریشہ سے 40 فیصد زیادہ مضبوط ہے، جو اسے کترے جانے اور پھٹ جانے وغیرہ سےمحفوظ بناتا ہے۔
اس جیکٹ کا وزن 2.5 کلوگرام ہے۔ اس جیکٹ کی دلچسپ بات یہ ہے کہ باہر سے ٹھنڈی ہونے پر یہ زیادہ مضبوط ہوتی ہے۔ منفی پچاس ڈگری سینتی گریڈ سے کم درجہ حرارت پر اس کی مضبوطی 5 سے 10 فیصد بڑھ جاتی ہے۔
اگرچہ اس جیکٹ کا نام لافانی پفر ہے لیکن یہ لافانی نہیں ہے۔ یہ گولیوں کے فائر سے پھٹ سکتیہے۔ ڈائینیما گولیوں کو روک تو سکتا ہے لیکن اس کے لیے اس کی کئی تہیں ہونا ضروری ہے۔ اس جیکٹ کی قیمت 985 ڈالر ہے۔

World’s Toughest Jacket Is Made from a Fiber 15 Times Stronger Than Steel
تاریخ اشاعت: 2019-11-28

More Technology Articles