Xiaomi is planning a phone with a 108-megapixel camera

Xiaomi Is Planning A Phone With A 108-megapixel Camera

شومی 108 میگا پکسل کیمرے کے ساتھ سمارٹ فون لانچ کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے

کچھ دن پہلے ہی سام سنگ کے  64 میگا پکسل فون کیمرہ سنسر کی خبر سامنے آئی تھی۔  لیکن  اب یہ سنسر  ایک دم کافی قدیم لگنے لگا ہے۔چینی کمپنی شومی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے آنے والے  ریڈمی فون میں نہ صرف یہ 64 میگا پکسل کا سنسر استعمال کرے گا بلکہ وہ مستقبل کے فونز میں 108  میگا پکسل الٹرا کلیئر سام سنگ ISOCELL سنسر استعمال کیا جائے گا تاہم کمپنی اس کی تشہیر 100 میگا پکسل کے کیمرے کے طور پر کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

یہ کیمرہ 12,032 x 9,024 ریزلوشن کی تصاویر بنا سکتا ہے۔ یہ ریزولوشن عام طور پر  میڈیم فارمیٹ کیمروں کی ہوتی ہے، موبائل میں یہ پہلی بار شامل کی جا رہی ہے۔
نہ تو سام سنگ اور نہ ہی شومی نے  اس سنسر کی تفصیلات بتائی ہیں۔ سام سنگ کے 64 میگا پکسل سنسر کے بارے میں خیال کیا جا رہا  ہے کہ  کم روشنی میں اس کی کارکردگی سام سنگ کے 48 میگا پکسل سنسر سے بہت بہتر ہوگی۔
تاریخ اشاعت: 2019-08-08

More Technology Articles