Xiaomi Launches the Selfie-Focused Redmi Y1 and Y1 Lite

Xiaomi Launches The Selfie-Focused Redmi Y1 And Y1 Lite

شومی نے سیلفی کے لیے دو فون ریڈمی وائی 1 اور وائی 1 لائٹ لانچ کر دئیے

بھارت میں ہونے والی ایک تقریب میں شومی نے اپنی ریڈ می وائی سیریز کی دو نئی ڈیوائسز متعارف کرائیں ہیں۔ نئی ریڈمی وائی 1 (Redmi Y1) اور ریڈ می وائی 1 لائٹ(Redmi Y1 Lite) دونوں مڈ لو اینڈ فون ہیں۔ دونوں کےنام میں وائی کا مطلب یوتھ ہے۔
یہ دونوں فون اصل میں ریڈمی نوٹ 4 اے(Redmi Note 5A) اور ریڈمی نوٹ 5 اے پرائم(Redmi Note 5A Prime) کے عالمی سطح پر لانچ کیےجانے والے ماڈلز ہی ہیں۔



ریڈمی وائی 1 (Redmi Y1)
ریڈمی وائی 1 ان دونوں فونز میں سے بہتر ہے۔ اس کا ڈسپلے 5.5 انچ ہے جس کی ریزولوشن 720p ایچ ڈی ہے۔اس پر ایک خمدار 2.5D گلاس بھی ہے۔اس فون میں فنگر پرنٹ سنسر اور آئی آر بلاسٹر بھی ہے۔
فون کے اندر 8 کور سنیپ ڈریگن 435 پروسیسر ہے۔ اس فون کے دو ورژن پیش کیے گئے ہیں۔ ایک میں 3 جی بی ریم اور 32 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے جبکہ دوسرے میں 4 جی بی ریم اور 64 جی بی انٹرنل سٹوری ہے۔

(جاری ہے)


اس فون میں اینڈروئیڈ 7.0 نوگٹ کے ساتھ MIUI 9سکن انسٹال ہے۔ یہ فون ڈوئل سم کنکٹیویٹی کو سپورٹ کرتا ہے۔
اس فون کا فرنٹ کیمرہ 16 میگا پکسل جبکہ رئیر کیمرہ 13 میگا پکسل ہے۔ اس فون میں نہ تبدیل ہونے والی 3080 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔
ریڈمی وائی 1 کے 3 جی بی ریم ورژن کی قیمت 140 ڈالر اور 4 جی بی ریم ورژن کی قیمت 170 ڈالر ہے۔

ریڈ می وائی 1 لائٹ(Redmi Y1 Lite)
ریڈ می وائی 1 لائٹ کا ڈسپلے 5.5 انچ 720p ہے لیکن اس میں وائی 1 کی طرح 2.5D گلاس نہیں ہے۔
اس ڈیوائس میں سکرین پروٹیکشن کے لیے کورنگ گوریلا گلاس ہے۔ شومی نے اس ڈیوائس میں فنگر پرنٹ سنسر بھی شامل نہیں کیا۔
اس فون میں سنیپ ڈریگن 425 پروسیسر، 2 جی بی ریم اور 16 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔اس میں بھی اینڈروئیڈ 7.0 نوگٹ کے ساتھ MIUI 9سکن انسٹال ہے اور اس کی بیٹری کی گنجائش بھی وائی 1 کی طرح 3080 ایم اے ایچ ہے۔اس فون کو پرائمری کیمرہ 13 میگا پکسل اور سیلفی کیمرہ 5 میگا پکسل کا ہے۔ اس فون کا ایک ہی ورژن ہے جس کی قیمت 110 ڈالر ہے۔

Xiaomi Launches the Selfie-Focused Redmi Y1 and Y1 Lite
تاریخ اشاعت: 2017-11-04

More Technology Articles