Xiaomi patents a corner selfie camera design

Xiaomi Patents A Corner Selfie Camera Design

شومی نے کونے پر سیلفی کیمرے والے فل سکرین سمارٹ فون کے پیٹنٹ حاصل کر لیے

آج کل فل سکرین فرنٹ ڈیزائن کافی عام ہو گیا ہے۔ زیادہ تر فل سکرین ڈیزائن ہائی اینڈ اور مڈ رینج سمارٹ فون میں  ہوتا ہے لیکن اب کم قیمت کی ڈیوائسز بھی فل سکرین ڈسپلے کے ساتھ لانچ کی جائیں گی۔ شومی نے ایک ایسے سمارٹ فون کے پیٹنٹ کے لیے درخواست دی ہے، جس میں سیلفی کیمرہ فون کے کونےمیں ہوگا۔
ڈیزائن سے پتا چلتا ہے کہ کونے میں سیلفی کیمرے کے کٹ آؤٹ  موجودہ پنچ ہول  سے چھوٹے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈیزائن کی کچھ تصویروں سے لگتا ہے کہ فون کے کونے میں کٹ آؤٹ بھی نہیں ہوگا۔
اگر ڈوئل سیلفی کیمرہ کے سمارٹ فون مستقبل قریب میں عام ہو جاتے ہیں تو شومی کا دونوں کونوں پر  سنسر لگانے کا فیصلہ کافی مناسب دکھائی دیتا ہے۔دیکھنا ہے کہ شومی اس ڈیزائن کے مطابق کوئی ڈیوائس بھی لانچ کرے گا یا  کمپنی نے صرف پیٹنٹ حاصل کیا۔ یاد رہے کہ  ڈیزائن کے پیٹنٹ حاصل کرنے کا یہ مطلب نہیں ہوتا کہ ایسی ڈیوائس بنائی بھی جائے گی۔ اکثر کمپنیاں مختلف پیٹنٹ لیتی رہتی ہیں لیکن  کبھی ایسی ڈیوائس نہیں بناتی۔
Xiaomi patents a corner selfie camera design
تاریخ اشاعت: 2019-10-13

More Technology Articles