Xiaomi sells over 150K Redmi Y1 phones in 3 minutes

Xiaomi Sells Over 150K Redmi Y1 Phones In 3 Minutes

شومی نے 3 منٹ میں 1لاکھ 50 ہزار Redmi Y1 فون فروخت کر دئیے

شومی نے جمعرات کو ریڈمی آئی 7 اور ریڈمی وائی 1 لائٹ متعارف کرائے تھے۔ اس فون کی فلیش سیل کے دوران کمپنی نے صرف تین منٹ میں ڈیڑھ لاکھ فون فروخت کردئیے۔
شومی انڈیا کے منیجنگ ڈائریکٹر منو کمار نے ان اعداد و شمار کی تصدیق کی ہے۔یہ انتہائی سستی ڈیوائس ہے جسے شومی نے نئی دہلی میں متعارف کرایا تھا۔
ریڈمی ائی 1 کا فرنٹ کیمرہ ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 16 میگا پکسل کا ہے۔

(جاری ہے)

اس ڈویوائس میں ایک ہی وقت میں دو سم کارڈز اور ایک مائیکروایس ڈی کارڈ لگ سکتا ہے۔اس کے 3 جی بی ورژن کی قیمت 8999 بھارتی روپے یا 140 ڈالر ہے جبکہ 4 جی بی ورژن کی قیمت 10999 بھارتی روپے یا 170 ڈالر ہے۔ریڈمی وائی 1 لائٹ سستی ڈیوائس ہے، جس کا سیلفی کیمرہ 5 میگا پکسل کا ہے۔ اس کی قیمت 6999 بھارتی روپے یا 110 ڈالر ہے۔
بھارت میں اس فون کی اگلی فلیش سیل 15 نومبر کو بھارتی وقت کے مطابق دوپہر میں شروع ہوگی۔یہ فون Mi.com اور Amazon India سے خریدا جا سکے گا۔

تاریخ اشاعت: 2017-11-08

More Technology Articles