Xiaomi shipped 100 million units in 10 months

Xiaomi Shipped 100 Million Units In 10 Months

شومی نے 10 ماہ میں 100 ملین ڈیوائسز فروخت کیں

شومی نے کامیابی سے  سال 2018 کی فروخت کا ہدف 10  ماہ میں ہی مکمل کر لیا۔ شومی نے 10 ماہ میں 100 ملین ڈیوائسز فروخت کر لی ہیں۔ کئی ماہ پہلے چینی کمپنی  نے اعلان کیا تھا کہ وہ سال ختم ہونے سے پہلے ہی فروخت کا یہ ہدف حاصل کر لیں گے۔
رپورٹس کے مطابق کمپنی نے یہ ہدف اصل وقت سے دو ماہ پہلے  26 اکتوبر کو رات 11 بجکر 23 منٹ پر حاصل کیا۔
شومی کے بانی لی جن  نے 2 نومبر کو  بیجنگ میں ہونے والے زہونگ گوانگ کن ٹیکنالوجی ہب  میں اس اہم کامیابی کا اعلان کیا۔
   یہ جگہ چین کی سیلیکون ویلی  کے نام سے مشہور ہے۔ اس جگہ پر 2018 میں شومی کا قیام عمل میں آیا تھا۔
شومی اس وقت ایک مہینے میں  10 ملین ڈیوائسز فروخت کر رہی ہے۔ اس سے لگتا ہے کہ دو ماہ میں کمپنی مزید 20 ملین ڈیوائسز فروخت کر کے سال میں فروخت ہونے والی ڈیوائسز کی تعداد 120 ملین تک پہنچا دےگی۔

(جاری ہے)


سمارٹ فونز کی  عالمی مارکیٹ میں بہت سخت مقابلہ ہے۔

ایسے میں 10 ماہ میں 100 ملین ڈیوائسز فروخت کرنا شومی کی اہم کامیابی ہے۔تازہ ترین ڈیٹا کے مطابق  سام سنگ، ایپل اور ہواوے کے بعد شومی سمارٹ فونز بنانے والی دنیا کی چوتھی بڑی اور بڑھوتری کےلحاظ سے دوسری بڑی کمپنی ہے۔
کمپنی کی کامیابی کی اہم وجہ اس کے سستے اور پائیدار سمارٹ فونز ہیں۔ یہ برانڈ چین اور بھارت میں کافی مقبول ہو چکا ہے، جہاں شومی کی ڈیوائسز کی طلب کافی زیادہ ہے۔
تاریخ اشاعت: 2018-11-04

More Technology Articles