Xiaomi ships 10 million phones in October

Xiaomi Ships 10 Million Phones In October

شومی نےاکتوبر میں 1 کروڑ فون فروخت کیے

شومی نے ستمبر میں بھی 1 کروڑفون فروخت کیے تھے اور اب اکتوبر میں بھی ایک بار پر 1 کروڑ فون فروخت کیے ہیں۔ شومی کے سی ای او لی جن نے چینی سوشل میڈیا سائٹ ویبو پر اس خبر کا اعلان کرتےہوئے1 نومبر کو Mi 5X (جسے کچھ جگہوں پر Mi A1 کا نام دیا گیا ہے) کی فروخت کےبارے میں بھی بتایا ۔
شومی نے پچھلےسال 58 ملین فون فروخت کیے تھے۔

(جاری ہے)

اس سال کمپنی نے خود ہی 90 ملین سمارٹ فون فروخت کرنےکا ہدف رکھا تھا۔

اب تک شومی 2015 میں سب سے زیادہ 70 ملین فون فروخت کر چکی ہے۔
آج مائیکروسافٹ کے ای سی او ستیا نڈیلا نے بھی شومی کےہیڈکوارٹر کا دورہ کیا تھا۔ اس موقع پر لی جن نے انہیں Xiaomi Mi Mix 2کا تحفہ دیا ۔سمارٹ فونز، لیپ ٹاپس اور کلاؤڈ سروس کے شعبے میں مائیکروسافٹ اور شومی کے تعلقات وقت کے ساتھ ساتھ بڑھتے جا رہے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2017-10-31

More Technology Articles