Xiaomi unveils smart shoes powered by Intel

Xiaomi Unveils Smart Shoes Powered By Intel

شومی نے سمارٹ جوتے بھی متعارف کرا دئیے

شومی نے اب پہلی بار سمارٹ جوتے بھی متعارف کرا دئیے ہیں۔ ان جوتوں کو باضابطہ طور پر ”90 منٹس الٹرا سمارٹ سپورٹس وئیر“ کا نام دیا گیا ہے۔شومی نے ان جوتوں کو انٹل کی شراکت سے بنایا ہے، جنہوں نے ان کے لیے بٹن سائز کا Curie ماڈیول فراہم کیا ہے۔
شومی کے سمارٹ جوتوں کی قیمت 300 چینی یوان یا 44 ڈالر ہے۔ ان جوتوں کی بیٹری لائف 60 دن تک ہے۔

(جاری ہے)

یہ جوتے چلنے ، دوڑنے اور چڑھائی چڑھنے کی بھی ٹریکنگ کر سکتے ہیں۔

دن کے اختتام پر صارف کو ایک رپورٹ ملتی ہے جس میں لکھا ہوتا ہے کہ صارف نے کتنی رفتار سے کتنا فاصلہ طے کیا اور کتنی کیلوریز خرچ کیں۔
چین میں ان جوتوں کو Mi Home کی ویب سائٹ پر پری آرڈر کیا جاسکتا ہے۔جوتوں کی فروخت 15 اپریل سے شروع ہوگی۔

تاریخ اشاعت: 2017-03-09

More Technology Articles