Yahoo disables automatic email forwarding

Yahoo Disables Automatic Email Forwarding

یاہو نے آٹو میٹک ای میل فارورڈنگ کو ڈس ایبل کر دیا

یاہو نے صارفین کےلیے آٹومیٹک ای میل فارڈونگ کا فیچر ڈس ایبل کر دیاہے۔ یاہو کے 50 کروڑ صارفین کا ڈیٹا چوری ہونے کی خبر سن کر اور یاہو کے فروخت ہونے کے بعد بہت سے صارفین یاہو سے دوسرے پلیٹ فارمز پر منتقل ہو رہے تھے۔ دوسرے پلیٹ فارمزکو سکون سے استعمال کرنے کےلیے ضروری تھا کہ صارفین کو اُن کی یاہو پر آنے والی ای میلز بھی ملتی رہیں۔

مگر یاہو نے اب یہ ناممکن بنا دیا ہے۔

(جاری ہے)

اب یاہو کے صارفین کو اپنی یاہو پر آنے والی ای میلز دیکھنے کےلیے یہی پلیٹ فارم استعمال کرنا پڑے گا ۔
یاہوکھل کر تو نہیں کہہ سکتا کہ وہ صارفین کو پلیٹ فارم چھوڑنے سے روکنے کےلیے ای میل فارورڈنگ کی سہولت بندکررہا ہے مگر یاہو نے ایسا کرنے کےلیے ڈویلپمنٹ کو وجہ بتایا ہے جو بہت عجیب بات ہے۔ یہ فیچر 15سالوں سے کام کر رہا ہے۔ اگر ڈویلپمنٹ ہی وجہ تھی تب بھی اس فیچر کو بند کیے بغیر بھی ایسا ممکن تھا۔ یاہو نے ای میل فارورڈنگ کےساتھ ساتھ اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے کے فیچر کو بھی ڈس ایبل کر دیا ہے، جس سے صاف ظاہر ہوتا ہےکہ یاہو صارفین کو اپنا پلیٹ فارم استعمال کرنے کےلیے روک رہا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2016-10-11

More Technology Articles