You can finally control PS4 games on your iPhone or iPad with Remote Play

You Can Finally Control PS4 Games On Your IPhone Or IPad With Remote Play

اب آپ ریموٹ پلے سے پی ایس 4 گیمز کو آئی فون اور آئی پیڈ سے بھی کنٹرول کر سکتے ہیں

سونی  اپنی  پی ایس 4 ریموٹ پلے ایپ کو  آئی او ایس پر بھی لے آیا ہے۔ جس سے صارفین وائی فائی پر   کنسول میں موجود گیمز کی لائبریری سے اپنے آئی فون یا آئی پیڈ پر  لطف اندوز ہو سکتے ہیں، جس سے صارفین کو اضافی ڈیٹا  بنڈل نہیں خریدنا پڑے گا۔
ریموٹ پلے کافی عرسے سے دوسرے پلیٹ فارمز جیسے ونڈوز، میک او ایس، اینڈروئیڈ اور حال ہی میں ختم ہونے والے پی ایس ویٹا کے لیے بھی  دستیاب ہے۔
حیرت انگیز طور پر سونی اس فیچر کو آئی او ایس پر طویل انتظار کے بعد لے کر آیا ہے۔
اب دوسرے پلیٹ فارمز کی طرح آئی او ایس صارفین بھی ٹی وی کے سامنے بیٹھے بغیر فون پر  پی ایس 4 گیمز سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ ریموٹ پلے سے گیم کنسول سے فون پر سٹریم ہوگی، جسے آن سکرین اوور لے بٹنز سے کھیلا جا سکے گا۔

(جاری ہے)

بدقسمتی سے اینڈروئیڈ کی طرح آئی او ایس پر  Dualshock 4 کنٹرولر کو استعمال نہیں کیا جا سکتا۔


نئے فیچر کو استعمال کرنے  کے لیے پی ایس 4 سسٹم سافٹ وئیر کا ورژن 6.5.0 ہونا ضروری ہے۔یعنی پہلے آپ کو اپنے کنسول کا فرم وئیر اپ ڈیٹ کرنا پڑے گا۔ اس کے علاوہ ریموٹ پلے کو آئی فون 7 اور جدید پر جبکہ چھٹی نسل کے آئی پیڈ یا جدید پر استعمال کیا جا سکے گا۔
اس بارے میں مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں۔
تاریخ اشاعت: 2019-03-07

More Technology Articles