you can not insert the S Pen on the Galaxy Note 7 backwards

You Can Not Insert The S Pen On The Galaxy Note 7 Backwards

گلیکسی نوٹ 7 میں ایس پین کو الٹا نہیں رکھا جا سکے گا

گلیکسی نوٹ 5 متعارف کرایا تو  اس کی ایک چھوٹی سی خرابی سے سینکڑوں افراد اپنا گلیکسی نوٹ 5 خرابی کر بیٹھے۔ خرابی یہ تھی کہ اگر کوئی بے دھیانی سے ایس پین کو الٹی طرف سے سلاٹ میں ڈال دیتا تو اسے نکالنے کی کوشش میں نوٹ 5 کے سنسر ٹوٹ جاتے اور سکرین استعمال کے قابل نہ رہتی۔ایس پین ڈیوائس میں پھنسنے کے بعد اس کا نکالنے کے لیے کچھ ”جگاڑ“ بھی سامنے آئے۔

(جاری ہے)

تاہم بعد کی ڈیوائس میں سام نے اس خرابی کو دور کر دیا۔
ماضی سے سبق سیکھتے ہوئے سام سنگ نےا س بات کا خاص خیال رکھا ہے کہ  گلیکسی نوٹ 7 میں ایس پین کو بے دھیانی میں یا جان بوجھ کر ، کسی بھی طرح الٹا ڈالا ہی نہ جاسکے۔ سام سنگ نےا یس پین اور سلاٹ کو اس طرح بنایا ہے کہ اس میں ایس پین کو الٹا ڈالنا ناممکن ہوگیا ہے۔ ذیل کی ویڈیو میں گلیکسی نوٹ 7 کے ایک صآرف کو ایس پین الٹا کر کے سلاٹ میں ڈالنے کی کوشش کرتے دیکھا جا سکتا ہے مگر اب ایسا ہو نہیں رہا۔

تاریخ اشاعت: 2016-08-03

More Technology Articles