You can now reserve a restaurant table on Google Search

You Can Now Reserve A Restaurant Table On Google Search

اب گوگل سرچ پر اپنے لیے "ریستوران کی میز" بھی مخصوص کروائی جا سکتی ہے

گوگل نے باہر کھانا کھانے کے شوقین افراد کے لیے ایک زبردست فیچر متعارف کرایا ہے، جس کے مطابق اب آپ گوگل سرچ پر براہ راست یا گوگل میپ کے استعمال سے اپنے لیے ریستوران کی میزمخصوص کرا سکتے ہیں۔ آپ کی زندگی کو مزید سہل بنانے اور وقت کی بچت کرنے کے لیے گوگل کا یہ اقدام قابل تحسین ہے۔
اس فیچر کو "ریزرو ود گوگل" کا نام دیا گیا ہے جس میں صارفین صرف ایک بٹن "Find a Table" پر کلک کر کے فوری طور پر اپنے لیے ریستوران کی میز بک کروا سکتے ہیں۔

اس فیچر کو لانچ کرنے کے لیے گوگل Chope, HungryGoWhere, اور Quandoo کے ساتھ کام کر رہا ہے۔اس لیے مذکورہ ویب پیج پہ نیچے بنے Chope کے لوگو دیکھ کر گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں۔ بنیادی طور پر آپ گوگل کے سروسز فراہم کرنے والے اداروں میں سے ایک کے ذریعے میز بک کروا رہے ہوں گے۔

(جاری ہے)

لیکن اس کے لیے آپ کو ان کی ویب سائٹ پر جانے اور ان کی کوئی ایپ استعمال کرنے کی ہرگز ضرورت نہیں ہے ۔

جس کا مطلب یہ ہے کہ آپ اپنا موبائل ا نٹر نیٹ ڈیٹا بچا سکیں گے۔
مذکورہ فیچر کے ذریعے ایک منٹ میں گوگل آپ کے لیے ریسٹورنٹ کی میز بک کروا دے گا۔ اس کا انحصار مکمل طور پر آپ کی ٹائپنگ اسپیڈ پر ہے۔ اس کے لیے سب سے پہلے
1- جس جگہ کھانا کھانا ہو وہاں کے ریسٹورنٹ کو تلاش کیجیے۔
2-تاریخ اور وقت کا انتخاب کیجیے۔
3-اگر آپ گوگل سے سائن ان نہیں تو پرامپٹ کے ذریعے سائن ان ہو جائیں ۔
4- اپنی ذاتی معلومات فراہم کریں تاکہ میز مخصوص کروانے کی تصدیق کی جا سکے۔

تاریخ اشاعت: 2018-04-08

More Technology Articles