You can sign into your Microsoft account without a password

You Can Sign Into Your Microsoft Account Without A Password

اب آپ اپنے مائیکروسافٹ اکاؤنٹ میں پاسورڈ کے بغیر داخل ہو سکتے ہیں

ونڈوز 10  اکتوبر اپ ڈیٹ  اب بحال کر دی گئی ہے۔ اس سے صارفین  اپنے ذاتی مائیکروسافٹ اکاؤنٹ میں بغیر پاسورڈ کے داخل ہو سکیں گے۔مائیکروسافٹ صارفین اب  ایج براؤزر، ونڈوز ہیلو یا FIDO2 بیسڈ سیکورٹی ڈیوائس جیسے Yubico کی YubiKey 5 سے  اپنے  اکاؤنٹس میں لاگ ان ہو سکتے ہیں۔یعنی اب صارفین کو ای میل چیک کرنے کے لیے  یا ایکس باکس کے لیے گیم خریدتے ہوئے اپنے پاسورڈ یاد رکھنے کی بھی ضرورت نہیں پڑے گی۔
  اس طریقے سے لاگ ان ہونے کےلیے فیس سکین یا پن کوڈ کی ضرورت ہوگی۔

(جاری ہے)


لاگ ان کا یہ طریقہ ابھی صرف پرسنل اکاؤنٹس کے لیے ہی کام کرے گا۔ مائیکرو سافٹ اس فیچر کو اگلے سال کے شروع میں تعلیمی اور کاروباری اکاؤنٹس کےلیے جاری کر سکتا ہے۔  کاروباری اداروں میں اس فیچر سے  انفرادی سیکورٹی کیز سے لاگ ان ہوا جا سکے گا۔ مائیکروسافٹ نے ابھی اس فیچر کے ایج اور ونڈوز سے باہر سپورٹ کا وعدہ نہیں کیا ۔ مائیکروسافٹ کو امید ہے کہ FIDO2 کا پاسورڈ فری لائف سٹائل مستقبل میں دستیاب ہوگا۔

تاریخ اشاعت: 2018-11-20

More Technology Articles