You might store your future movies on DNA

You Might Store Your Future Movies On DNA

ایک گرام ڈی این اے میں 215 پیٹا بائٹس ڈیٹا محفوظ کیا جا سکتا ہے

کولمبیا یونیورسٹی اور نیویارک جنیوم سنٹر نے سائنس میگزین میں اپنی نئی تحقیق شائع کی ہے،جس کے مطابق انہوں نے ڈی این اے میں ڈیٹا محفوظ بھی کیا ہےاور اسے دوبارہ حاصل بھی کیا ہے۔
اس تحقیق میں شامل محققین یانیو الرلچ اور ڈینا زیلنسکی نے کامیابی سے ڈی این اے میں کمپیوٹر آپریٹنگ سسٹم، فرانسیسی فلم، 50 ڈالر کا ایمزون گفٹ کارڈ اور کمپیوٹر وائرس وغیرہ کو محفوظ بھی کیا اور اسے دوبارہ حاصل بھی کر لیا۔

(جاری ہے)


ڈی این اے میں ڈیٹا سٹور کرنے کے بہت سے فوائد ہیں۔ روایتی میڈیا کے برعکس اس کا سائز بہت ہی زیادہ کم ہے۔ ماہرین کے مطابق ایک گرام ڈی این اے میں 215 پیٹا بائٹس ڈیٹا محفوظ کیا جا سکتا ہے۔اس کا مطلب ہے کہ ایک گرام ڈی این اے میں ایک ٹیرا بائٹس کی 2 لاکھ 15 ہزار ہارڈ ڈڑائیوز کے برابر ڈیٹا محفوظ کیا جاسکتا ہے۔
ماہرین کے مطابق ڈی این اے میں محفوظ کیے ہوئے ڈیٹا کو 100 سال بعد بھی ری سٹور کریں تو یہ آرام سے ری سٹور ہو جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2017-03-06

More Technology Articles