You Will Soon Be Able to Backup Your Entire PC with Google Drive

You Will Soon Be Able To Backup Your Entire PC With Google Drive

جلد ہی گوگل ڈرائیو پر مکمل پی سی کا بیک اپ لیا جا سکے گا

ڈیٹا کی حفاظت میں آن لائن سٹوریج بھی اہم کردار کرتیں ہیں۔ بہت سی آن لائن سٹوریج سروسز براہ راست پی سی سے ڈیٹا بیک اپ کی سہولت دیتی ہیں۔ گوگل ڈرائیو بھی ایک ایسی ہی سروس ہے۔
گوگل ڈرائیو پر اب ڈیٹا کا بیک اپ لینا کافی آسان ہوگیا ہے۔اب صارفین ڈرائیو فولڈر کی بجائے اپنی مرضی کے فولڈرز سے ڈیٹا شیئر کر سکیں گے۔اب صارفین ڈیسک ٹاپ، ڈاکیومنٹ یا ہارڈ ڈرائیو پارٹیشنز سے ڈیٹا کا بیک اپ لیں سکیں گے۔


گوگل ڈرائیو کا یہ فیچر 28 جون سے دستیاب ہوگا۔

(جاری ہے)

گوگل نے اس فیچر کو Backup and Sync کا نام دیا ہے۔ رپورٹس کےمطابق یہ فیچر گوگل ڈرائیو اور گوگل فوٹوز بیک اپ کو بدل سکتا ہے۔
گوگل کا کہنا ہے کہ لانچ کے بعد عام صارفین کو یہ ایپ ایک بار ڈاؤ لوڈ کرنی چاہیے جبکہ کاروباری صارفین اپنی موجودہ گوگل ڈرائیو ایپ کو استعمال کرتے رہیں۔
گوگل نے ابھی تک Backup and Sync ایپ کے نئے فیچرز کا اعلان نہیں کیا۔ صارفین اس میں بھی پچھلے ورژنز کی طرح عام فائل ٹائپس کو اوپن اور ایڈٹ کر سکیں گے۔
گوگل ڈرائیو کا یہ نیا Backup and Sync فیچر ابھی تک کسی آن لائن سٹوریج میں متعارف نہیں کرایا گیا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2017-06-16

More Technology Articles