You Will Soon be Able to Block Your Stolen Phones in Pakistan

You Will Soon Be Able To Block Your Stolen Phones In Pakistan

پاکستانی صارفین جلد ہی اپنے چوری ہونے والے موبائل فون کو بلاک کر سکیں گے

2008 /2009 میں پاکستان میں چوری کیے ہوئے موبائل فون بلاک کرنےکےلیے ایک سسٹم بنایا جا رہا تھا، جس کی مدد سے آئی ایم ای آئی نمبروں کی بنیاد پر چوری کیے ہوئے موبائل بلاک کیےجاتے تاہم مارکیٹ میں موجود چوروں کے سرپرستوں کے پاس پہلے سے ہی سافٹ وئیر سے آئی ایم ای آئی نمبروں کو تبدیل کرنے کا انتظام موجود تھا، جس کی وجہ سے یہ سسٹم بننے سے پہلےہی ناکام ہوگیا۔


اب ایک بار پھر پاکستان میں چوری کیے ہوئے فون بلاک کرنے کا سسٹم بنایا جا رہاہے۔اس بار قانون نافذ کرنے والے ادارے، انٹیلیجنس ایجنسیاں، موبائل فون کمپنیاں اور پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی مل کر چوری یا گم ہونے والے فون کو ڈس ایبل کرنے کا سسٹم بنائیں گے۔اس حوالے سے مقامی کمپنی سے رابطہ کیا جا چکا ہے جو جلد ہی پی ٹی اے کو اس حوالےسے سلوشن فراہم کرے گی۔

(جاری ہے)


اس سسٹم کےکام کرنے کا طریقہ کچھ یوں ہوگا کہ پی ٹی اے کے پاس ملک میں قانونی طور پر درآمد ہونے والے موبائل فون کے آئی ایم ای آئی کی لسٹ ہوگی۔ ان آئی ایم ای آئیز کو مقامی نیٹ ورکس کی مدد سے صارفین کے شناختی کارڈ سے مربوط کر دیا جائے گا۔نئے سسٹم میں صارفین کو اپنی موبائل سم کی مدد سے آئی ایم ای آئی نمبر رجسٹر کرنے کو کہا جائے گا۔
موبائل سم پہلے ہی شناختی کارڈ کے ساتھ مربوط ہوتی ہے۔اس کے بعد جو بھی فون چوری یا گم ہوگا اسے بلاک لسٹ میں ڈال دیا جائے گا۔
آئی ایم ای آئی نمبر بلاک لسٹ میں ہونے یا آئی ایم ای آئی رجسٹر سم کارڈ سے میچ نہ کرنے پر موبائل فون کسی بھی موبائل نیٹ ورک سے کنکٹ نہیں ہوگا اور اس پر کسی بھی نیٹ ورک کی سم استعمال نہیں کی جا سکے گی۔
اس نئے سسٹم کے بعد فون کے چوری ہونے یا فون چھیننے کی وارداتیں یقینی طور پر کافی کم ہو جائیں گی۔ابھی تک یہ واضح نہیں کہ یہ نیا سسٹم کب تک مکمل ہو کر کام شروع کرے گا۔

تاریخ اشاعت: 2017-01-19

More Technology Articles