You will soon share any type of file on WhatsApp

You Will Soon Share Any Type Of File On WhatsApp

جلد ہی آپ وٹس ایپ پر کسی بھی ٹائپ کی فائل شیئر کر سکیں گے

وٹس ایپ صارفین جلد ہی اس میسجنگ ایپلی کیشن سے کسی بھی قسم کی فائل شیئر کرسکیں گے۔اب تک وٹس ایپ صارفین محدود اقسام کی فائلوں کو ہی وٹس ایپ میں شیئر کر سکتے ہیں۔ ان اقسام میں پی ڈی ایف، ورڈ ڈاکیومنٹ، سپریڈ شیٹ اور سلائیڈز شامل ہیں۔

(جاری ہے)

جلد ہی وٹس ایپ کے لیے ایک نئی اپ ڈیٹ متعارف کرائی جائے گی، جس کے بعد صارفین اپنے دوستوں کے ساتھ تمام اقسام جیسے اے پی کے وغیرہ کو شیئر کر سکیں گے۔
وٹس ایپ کے مطابق اس فیچر کے تجربات کیے جا چکے ہیں اور جلد ہی یہ فیچر تمام دنیا کے صارفین کےلیے دستیاب ہوگا۔
وٹس ایپ استعمال کرتے ہوئے اینڈروئیڈ صارفین 100 ایم بی، آئی او ایس صارفین 128 ایم بی اور ویب صارفین 64 ایم بی کی فائل شیئر کر سکتے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2017-06-23

More Technology Articles