Your social-media photo could soon have you starring in a porn video

Your Social-media Photo Could Soon Have You Starring In A Porn Video

سام سنگ کی نئی خطرناک ترین ٹیکنالوجی سے صرف ایک تصویر سے جعلی پورن ویڈیو بنائی جا سکتی ہے

ڈیپ فیک میں مصنوعی ذہانت سے  کسی بھی شخص کی بہت سی تصویروں کی مدد سے جعلی ویڈیو بنائی جا سکتی ہے۔ ایسی جعلی ویڈیو میں ”صاحب  تصویر“ یا ”صاحبہ تصویر“ کو وہ کچھ کرتے دکھایا جا سکتا ہے، جو انہوں نے خواب میں بھی نہیں سوچا ہوتا۔ لیکن سام سنگ نے اس ٹیکنالوجی کو انتہائی خطرناک  بنا دیا ہے۔ اب ڈیپ فیک ویڈیو کو صرف ایک تصویر کی مدد سے بنایا جا سکتا ہے۔
یہ ایک تصویر سوشل میڈیا پر پروفائل فوٹو سے بھی لی جا سکتی ہے ۔اس ٹیکنالوجی کو روس میں قائم  سام سنگ اے آئی لیب نے ڈویلپ کیا ہے۔سام سنگ اے آئی لیب نے  مونا لیزا کی تصویر  لے کر اسے حقیقی ویڈیو میں بدل دیا ہے، جس میں مونا لیزا اپنا سر ہلا رہی ہے، پلکیں جھپکا رہی ہے اور گردن کو حرکت دے رہی  ہے۔اس کے علاوہ بھی سام سنگ نے  صرف ایک تصوریر سے بہت سی مشہور شخصیات کی ویڈیو بنائی ہے۔

(جاری ہے)


سام سنگ نے اس ٹیکنالوجی کو realistic neural talking heads کا نام دیا ہے۔ ماضی میں اس طرح کی ڈیپ فیک ویڈیو صرف مشہور شخصیات کی بنائی گئی ہیں۔ مشہور شخصیات کی لاتعداد تصاویر کی دستیابی کے باعث اُن کی جعلی ویڈیو بنانا کافی آسان تھا لیکن اب نئی ٹیکنالوجی سے کسی بھی شخص کی صرف ایک تصویر لے کر جعلی ویڈیو بنائی جا سکتی ہے۔ اس ٹیکنالوجی کی مدد سے بلیک میلر اور مجرمانہ ذہن رکھنے والے لوگ سوشل میڈیا سے کسی کی بھی پروفائل فوٹو لے کر ان سے جعلی ویڈیو بنا سکتے ہیں۔

فی الحال اس ٹیکنالوجی میں کئی خامیاں بھی ہیں۔ اس ٹیکنالوجی سے بنائی گئی ویڈیو کو دیکھتے ہی معلوم ہو جاتا ہے کہ یہ جعلی ہیں لیکن جلد ہی یہ خامیاں دور کرلی جائیں گی۔ یہ سسٹم خود سے سیکھتے ہوئے بتدریج ان تمام خامیوں کو دور کر دے گا۔ جس کے بعد شاید انٹرنیٹ پر جعلی ویڈیوز کا ایک سیلاب آ سکتا ہے۔
تاریخ اشاعت: 2019-05-23

More Technology Articles