YouTube ads are the latest ground zero for nefarious crypto mining

YouTube Ads Are The Latest Ground Zero For Nefarious Crypto Mining

یوٹیوب کے اشتہار صارفین کے سسٹم کو کرپٹو کرنسی مائن کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں

یوٹیوب صارفین کے سسٹم کو کرپٹو کرنسی کی مائننگ کےلیے استعمال کررہا ہے ، جس پرخود گوگل کو بھی کافی پریشانی ہے۔یہ مسئلہ اس وقت سامنے آیا جب اس ہفتے کے شروع میں سوشل میڈیا پر ایک صارف کی شکایت سامنے آئی، جس میں کہا گیا تھا کہ اشتہارات آنے پر صارف کا اینٹی وائرس خطرہ بتانے لگا ہے۔Coinhive نامی سروس یوٹیوب کے اشتہارات کی مدد سے صارفین کے سسٹم کو ہیک کر کے سی پی یو کی پاور کو کرپٹو کرنسی مائن کرنے کے لیے استعمال کر رہی ہے۔

(جاری ہے)


ایک عالمی سائبر سیکورٹی کمپنی ٹرینڈ مائیکرو نے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا ہےکہ coinhive یوٹیوب کی اشتہاری سروس کی مدد سے لوگوں کے پی سی کرپٹو کرنسی کی مائننگ کے لیے استعمال کر رہی ہے۔اس کام کےلیے گوگل DoubleClick کو استعمال کیا جا رہا ہے ۔ ٹرینڈ مائیکرو کے مطابق اس طرح کی اشتہاری مہم سے جاپان، فرانس، تائیوان، اٹلی اور سپین کے صارفین متاثر ہوئے ہیں۔
اپنے ایک بیان میں گوگل نے کرپٹو جیکنگ کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ اس طرح کے اشتہار دو گھنٹے سے بھی پہلے بلاک کر دئیے گئے اور یوٹیوب سے کرپٹو جیکنگ کا خاتمہ کر دیا گیا۔

تاریخ اشاعت: 2018-01-27

More Technology Articles