YouTube can tell you to stop watching and go to sleep

YouTube Can Tell You To Stop Watching And Go To Sleep

اب یوٹیوب آپ کو بتائے گا کہ ویڈیوز دیکھنا بند کریں اور سو جائیں

یوٹیوب پر صارفین کے وقت کو بچانے کے لیے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم نے پہلے بھی کئی اچھے فیچر متعارف کرائے ہیں۔یوٹیوب نے سکرین ٹائم منیجمنٹ اور ڈیجیٹل ویل نیس کے فیچرز  پیش کرنے کے بعد اب بیڈ ٹائم ریمائنڈر کا فیچر بھی پیش کیا ہے۔یہ صارفین کو اپنی نیند کی روٹین خراب ہونے سے بچانے میں مدد دے گا۔

(جاری ہے)

اس فیچر سے آپ  ویڈیو کی سیٹنگ سے سٹارٹ اور اینڈ ٹائم منتخب کر سکتے ہیں، جس کے بعد ویڈیو کے درمیان ہی ایک پاپ اپ ظاہر ہوگا اور آپ کو سونے کے وقت کے بارے میں بتائے گا، جس کے بعد آپ ویڈیو  کو بند کر سکتے ہیں یا چاہے تو اس کے ختم ہونے کا انتظار بھی کر سکتے ہیں۔


یوٹیوب نے پچھلے دو سالوں میں ڈیجیٹل ویل نیس کے کئی فیچرز پیش کیے ہیں۔ بیڈ ٹائم ریمائنڈر یوٹیوب کا تازہ ترین فیچر ہے۔ یہ فیچر ابھی اینڈروئیڈ اور آئی فون کے لیے دستیاب ہے۔ جلد ہی اسے تمام صارفین کے لیے پیش کر دیا جائے گا۔
تاریخ اشاعت: 2020-05-22

More Technology Articles