YouTube gets a new logo for the first time in 12 years

YouTube Gets A New Logo For The First Time In 12 Years

یوٹیوب نے 12 سالوں بعد پہلی بار نیا لوگو متعارف کرادیا

نئے ڈیزائن کے ساتھ ساتھ گوگل نےیوٹیوب کے لوگو کو بھی تبدیل کر دیا ہے۔یہ لوگو 12 سال بعد پہلی دفعہ تبدیل ہوا ہے۔
نئے لوگو میں ٹیوب ان ٹیوب ڈیزائن کو ختم کر دیا ہے۔ ٹیوب ٹیکسٹ کے ساتھ پلے بٹن پہلے دائیں طرف ہوتا تھا اسے وہاں سے ہٹا دیا ہے۔ اس کی بجائے صرف پلے آئیکون کو بائیں طرف منتقل کر دیا گیا ہے۔ اب دائیں طرف یوٹیوب مکمل لکھا ہوتا ہے۔

اس کے علاوہ پلے بٹن کا سرخ رنگ بھی اب پہلے سے زیادہ گہرا ہے۔

Desktop evolution.gif



گزشتہ کچھ عرصے میں یوٹیوب میں نئے فیچر بھی شامل کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اب صارفین موبائل ڈیوائسز میں پلے بیک سپیڈ کو بھی ایڈجسٹ کر سکتےہیں۔ اس کے علاوہ ایپ شیپ کو ویڈیو ایسپکٹ ریشو کے مطابق بھی تبدیل ہو جاتی ہے۔ ڈارک موڈ فیچر بھی اب سمارٹ فونز میں آ رہا ہے۔
یوٹیوب کا نیا لوگو موبائل اور ایپ ڈیوائسز میں تو متعارف کرا دیا گیا ہے، دوسری سروسز میں بھی یہ جلد ہی اپ ڈیٹ ہو جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2017-08-29

More Technology Articles