YouTube Go no longer in beta, available in India and Indonesia

YouTube Go No Longer In Beta, Available In India And Indonesia

یوٹیوب گو اب بیٹا فیز میں نہیں ، ایپلی کیشن کا مستحکم ورژن جاری کر دیا گیا

گوگل نے ایسے صارفین کےلیے یوٹیوب گو ایپلی کیشن متعارف کرائی تھی، جو ہر وقت موبائل ڈیٹا تک رسائی حاصل نہیں کر سکتے تھے۔ اس اقدام کا مقصد صارفین کو بعد میں ویڈیوز کو آف لائن دیکھنے کے لیے انہیں ڈاؤن لوڈ کرنے کی سہولت دینا تھا۔اس فیچر سے دنیا کے دوسرے حصوں میں بھی فائدہ اٹھایا جا سکتاہے لیکن اس کےلیے Youtube Red کا سبسکرپشن ہونا ضروری ہے۔
یوٹیوب گو(YouTube Go) یوٹیوب ایپ کا ہلکا پھلکا ورژن ہے۔

یوٹیوب گو کو اپریل میں بیٹا ورژن میں متعارف کرایا گیا تھا۔یہ ایپلی کیشن اب بیٹا فیز میں نہیں ہے۔ انڈیا اور اندونیشیا میں پلے سٹور پر اس کا مستحکم ورژن جاری کر دیا ہے۔
اس میں آپ یوٹیوب سے ویڈیو کو اینڈروئیڈ سمارٹ فون کی سٹوریج پر ڈاؤن لوڈ کر سکتےہیں۔ اس ایپ کے ایک زبردست فیچر سے صارفین اپنے قریب موجود دوستوں کے ساتھ بلوٹوتھ اور وائی فائی ڈائریکٹ کے ذریعے ویڈیو شیئر بھی کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس طرح کا ایک فیچر حال میں سامنے آنے والی گوگل کی بیٹا ایپلی کیشن ”فائلز گو“ میں بھی ہے، جس میں صارفین فائلوںکو قریب موجود دوستوں کے ساتھ شیئر کر سکتے ہیں۔
یوٹیوب گو بیٹا ایپلی کیشن میں صارفین صرف 144pاور 360p میں ہی ویڈیو ڈاؤن لوڈ کر سکتےتھے لیکن اس کے مستحکم ورژن میں صارفین 480p ریزولوشن میں بھی ویڈیو ڈاؤن لوڈ کر سکتےہیں۔ امید ہے کہ یہ ایپلی کیشن دوسرے ممالک میں جلد ہی متعارف کرا دی جائے گی۔

تاریخ اشاعت: 2017-11-27

More Technology Articles