YouTube Originals will be free to watch starting on September 24th

YouTube Originals Will Be Free To Watch Starting On September 24th

یوٹیوب اوریجنلز 24 ستمبر سے صارفین کے لیے مفت پیش کی جائیں گی

اس سال کے شروع میں یوٹیوب نے  اوریجنل شوز کا وعدہ کیا تھا۔ یہ خاص طور پر  پریمیم صارفین کے لیے بنائی گئی تھیں۔گوگل نے انہیں اب عام عوام کے لیے اشتہارات کی سپورٹ کے ساتھ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔24 ستمبر سے اسے  ادائیگی نہ کرنے والے  صارفین بھی دیکھ سکیں گے۔
تاہم پریمیم صارفین اب بھی اسے بہتر ریزلوشن میں اور بغیر اشتہارات کے دیکھ سکیں گے۔
پریمیم صارفین کسی بھی اوریجنل شو کی آمد کے ساتھ ہی اسے دیکھ سکیں گے۔

(جاری ہے)

عام صارفین کو شو کو پبلک کیے جانے  کا اتنظار کرنا ہوگا۔ پریمیم صارفین ڈائریکٹر کٹس اور بونس شاٹس بھی دیکھ سکیں گے۔مہینے کے 12 ڈالر بچانے کے لیے عام صارفین کے لیے یہ کوئی برا سودا نہیں۔
یوٹیوب نے پریمیم صارفین کے لیے نئے فیچر بھی شامل کیے ہیں۔ اب پریمیم صارفین  ایپ کے Library ٹیب میں Recommended downloads کو بھی دیکھ سکیں گے۔ اس کے علاوہ صارفین ایک بٹن سے گانوں اور ویڈیوز میں سوئچ کر سکیں گے۔اس کے علاوہ اینڈروئیڈ  صارفین خودکار طور پر لائیک کی ہوئے گانوں کی لسٹ یا دوسری پلے لسٹ سے 500 گانے ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے۔

تاریخ اشاعت: 2019-08-17

More Technology Articles