YouTube Premium finally allows downloading videos in 1080p

YouTube Premium Finally Allows Downloading Videos In 1080p

یوٹیوب اب پریمیم صارفین کو 1080pویڈیو ڈاؤن لوڈ کرنے دے گا

یوٹیوب کی سروس یوٹیوب پریمیم کو ادائیگی کے بعد استعمال کیا جاسکتا ہے۔ یوٹیوب کی  اس سروس میں صارفین ویڈیوز کو اشتہارات کے بغیر ویڈیو دیکھ سکتے ہیں۔ اس کےعلاوہ صارفین ویڈیو کو ڈاؤن لوڈ بھی  کرسکتے ہیں۔
اس سے پہلے یوٹیوب  پریمیم کے صارفین ہائی ریزولوشن ویڈیو کو صرف 720p تک کی ریزولوشن میں ڈاؤن لوڈ کر سکتے تھے، چاہے اصل ویڈیو کی ریزولوشن اس سے زیادہ ہی کیوں نہ ہو۔

(جاری ہے)


اب یوٹیوب نے پریمیم صارفین کے لیے ویڈیوز کو1080pریزولوشن میں ڈاؤن لوڈ کرنے کا فیچر متعارف کرا دیا ہے۔ اس فیچر سے صارفین ہائی ریزولوشن ویڈیوز کو ڈاؤن لوڈ کر کے  آف لائن دیکھ سکتے ہیں۔سب سے پہلے یہ فیچر آئی فون صارفین کے لیےجاری کیا گیا، کچھ دیر بعد اینڈروئیڈ صارفین نے بھی اس کی تصدیق کر دی۔
یوٹیوب کی طرف سے ابھی اس بات کی تصدیق نہیں کی گئی کہ  یہ فیچر تجرباتی مراحل میں ہے یا اسے تمام پریمیم صارفین کے لیے جاری کیا گیا ہے۔
YouTube Premium finally allows downloading videos in 1080p
تاریخ اشاعت: 2019-08-02

More Technology Articles