YouTube Red will merge with Google Play Music soon

YouTube Red Will Merge With Google Play Music Soon

یوٹیوب ریڈ اور گوگل پلے میوزک جلد ہی ضم ہوجائیں گے

گوگل نے آخر کار سٹریمنگ بزنس کے بڑھنے کی وجہ سے یوٹیوب ریڈ (Youtube Red)اور گوگل پلے میوزک کو ضم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یوٹیوب کے ہیڈ آف میوزک نے نیویارک میں ہونے والی نیو میوزک سیمینار میں تصدیق کی کہ یوٹیوب ریڈ اور گوگل پلے میوزک کو ضم کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوا کہ دونوں کو ضم کرنے سے کیا ایک نئی پراڈکٹ بنے گی یا انہیں موجودہ کسی ایک ایپ میں ضم کیا جائے گا۔

لیکن ایسا لگتا ہے کہ گوگل ایک نیا برانڈ بنائے گا جہاں دونوں سروسز ایک سبسکرپشن سے استعمال کی جا سکیں گی۔امید یہ بھی کی جا رہی ہے کہ اس اقدام کے بعد یوٹیوب کی پریمیم سروس ساری دنیا میں دستیاب ہوگی۔
یوٹیوب ریڈ اس وقت صرف پانچ ممالک میں دستیاب ہے اس کے برعکس گوگل پلے اس وقت 64 ممالک میں دستیاب ہے۔

تاریخ اشاعت: 2017-07-29

More Technology Articles