YouTube will soon let you live stream directly from your phone's camera app

YouTube Will Soon Let You Live Stream Directly From Your Phone's Camera App

یوٹیوب صارفین اب فون کی کیمرہ ایپ سے ہی لائیو سٹریم کر سکیں گے

یوٹیوب نے اعلان کیا ہے کہ صارفین اب جلد ہی سمارٹ فون کی کیمرہ ایپ سے لائیوسٹریم کر سکیں گے۔ اس سے لائیو سٹریم کا پراسس بے حد سادہ ہوجائےگا۔
یوٹیوب نے ایک بلاگ پوسٹ میں اعلان کیا کہ وہ اسوس، ایل جی، موٹرولا، نوکیا اور سام سنگ کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں، آنے والے چند مہینوں میں یہ فیچر صارفین کےلیے جاری کرنا شروع کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)


یوٹیوب کا کہنا ہے کہ وہ یوٹیوب موبائل لائیو ڈیپ لنک سے یہ فیچر دوسری کمپنیوں کی ڈیوائسز کے لیے بھی جاری کریں گے۔

یوٹیوب کا یہ اعلان اس اعلان کے ساتھ ہی سامنے آئے گا، جس میں بتایا گیا ہے کہ پی سی سے لائیو سٹریم کو بھی سادہ بنایا گیا ہے۔
اب پی سی پر لائیو سٹریم کرنے کےلیے صآرفین کو youtube.com/webcam وزٹ یا یوٹیوب ہیڈر کے ساتھ Go liveپر کلک کرنا پڑے گا۔

تاریخ اشاعت: 2018-03-22

More Technology Articles