یوٹیوبر نے پاستہ سے کمپیوٹر بنا لیا، جو چلتا بھی ہے

اگر آپ شادی شدہ ہیں اور آپ کی بیوی  آپ سے مذاق میں کہتی ہیں کہ پاستہ سے کمپیوٹر بنا کر دکھائیں تو آپ کیا کریں گے؟  آپ پاستہ سے کمپیوٹر بنانا شروع کر دیجیے گا۔ امید ہے کہ یہ بن جائے گا۔ یوٹیوبر میکا لاپلانتے  یوٹیوب پر ایک چینل لاپلانیٹ آرٹس کے نام سے چلاتے ہیں۔ اُن کی بیوی نے مذاق سےا نہیں پاستہ سے کمپیوٹر بنانے کا کہا تو انہوں نے ایسا کمپیوٹر بنا کر دکھا دیا۔


میکا نے اس کمپیوٹر بنانے کی ویڈیو کو اپنے یوٹیوب چینل پر بھی اپ لوڈ کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس کمپیوٹر کا نام لزانیہ پی سی  ورژن 1 رکھا ہے۔ ہوسکتا ہے انہوں نے اس کے بعد بھی مزید ورژن تیار کیے ہوں۔ اس کمپیوٹر کی کیسنگ مکمل طور پر لزانیہ اور ریگاتونی کو باہم ملا کر بنائی گئی ہے۔
میکا نے دنیا کا پہلا پاستہ پی سی اپنے پرانے اسوس ٹرانسفارمر ٹیبلٹ کے مدربورڈ کو استعمال کر کےبنایا ہے۔ یہ پاستہ پی سی مکمل طور پر کام کرتا ہے لیکن ویڈیو سٹریمنگ اور گیمنگ کے دوران تھوڑا رک رک کر چلتا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2019-04-23

More Technology Articles