YouTube's AR Beauty feature lets you try on lipstick by tapping ads

YouTube's AR Beauty Feature Lets You Try On Lipstick By Tapping Ads

یوٹیوب کے اے آر بیوٹی فیچر سے خواتین اشتہارات پر کلک کر کے لپ اسٹک کو آزما سکتی ہیں

یوٹیوب نے پچھلے سال محدود تعداد میں صارفین کے لیے  اے آر بیوٹی ٹرائی آن فیچر جاری کیا تھا۔ اب یوٹیوب کے اس فیچر سے خواتین  صارفین   آگمنٹڈ رئیلٹی میں  لپ اسٹک آزما سکتی ہیں۔اینڈروئیڈ اور آئی او ایس پر یوٹیوب  کی خواتین صارفین Mastheadاورٹرو ویو ڈسکوری  میں  MAC اور NARS  برانڈز کے اشتہارات پر کلک کر کے لپ اسٹک کو آزما سکتی ہیں۔   
Masthead اشتہارات  یوٹیوب ایپ لانچ کرتے ہی آٹو پلے  ویڈیو کی صورت میں نظر آتے ہیں۔
یہ یوٹیوب کے عمومی انٹرفیس کے پہلے ظاہر ہوتے ہیں۔ ٹرو ویو ڈسکوری اشتہارات سرچ رزلٹ  کے ٹاپ پر Up next سیکشن میں ظاہر ہوتے ہیں۔ ان دونوں طرح کے اشتہار میں پیلے رنگ میں  ADلیبل انہیں دوسرے اشتہارات سے ممتاز کرتا ہے۔
پہلے کی طرح یہ فیچر یوٹیوب کی سکرین کو دو حصوں میں تقسیم کر دے گا۔

(جاری ہے)

اوپر کے حصے میں تو ویڈیو چلتی رہے گی جبکہ نیچے کے حصے میں   سیلفی کیمرے سے خواتین  صارفین لپ اسٹک کے مختلف شیڈز آزما سکتی ہیں۔

اس انٹرفیس میں نیچے کی طرف ایک کلر سلیکٹر بھی ہوتا ہے، جس سے صارفین مختلف شیڈز کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کو کوئی شیڈ پسند آئے تو آپ یوٹیوب ایپلی کیشن کو چھوڑے بغیر اسے خرید بھی سکتی ہیں۔
یوٹیوب کے لیے بیوٹی اور فیشن بڑے کاروبار ہیں۔ پچھلے ماہ کمپنی نے خاص طور پر ایک الگ سے فیشن پیج لانچ کیا تھا۔
تاریخ اشاعت: 2019-10-15

More Technology Articles