YouTube’s new chat feature lets you discuss videos without leaving the app

YouTube’s New Chat Feature Lets You Discuss Videos Without Leaving The App

یوٹیوب کے نئے چیٹ فیچر سے آپ ویڈیوز کو ایپ میں ہی دوستوں کے ساتھ ڈسکس کر سکیں گے

یوٹیوب نے ایک نئے فیچر کا اعلان کیا ہے۔ اس فیچر سے یوٹیوب صارفین   اپنے دوستوں کے ساتھ ایک چیٹ کی طرح کے انٹرفیس میں ویڈیوز شیئر کر سکیں گے۔
اس فیچر کو متعارف کرانے کا مقصد یوٹیوب صارفین کو یوٹیوب پرہی روک کر رکھنا ہے، ورنہ اس سےپہلے صارفین دوسری چیٹ ایپس میں ویڈیو شیئر اور ڈسکس کرتے تھے۔
یوٹیوب پر کی جانے والی یہ چیٹ پرائیویٹ ہوگی اور صارفین اپنے فون کے رابطہ نمبروں کو چیٹ پر انوائٹ کر سکیں گے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ دوستوں کو مخصوص لنک سے بھی چیٹ میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ اس چیٹ فیچر سے  یوٹیوب صارفین  30 دوستوں کے ساتھ چیٹ کر سکتے ہیں۔
چیٹ کے شرکا چیٹ میں   ٹیکسٹ، ایموجی، دوسری ویڈیوز کے لنکس یا اپنے کلپس بھی شیئر کر سکتے ہیں۔یہ فیچر کینیڈا میں اس سال کے شروع میں متعارف کرا دیا گیا تھا۔ اسے اب پوری دنیا میں متعارف کرایا جا رہا ہے۔
یوٹیوب نے ایپ میں نیچے ایک Shared ٹیب بھی متعارف کرائی ہے، جہاں صارفین اپنی گفتگو کو دیکھ سکتے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2017-08-08

More Technology Articles