Zenfone Max Pro M1 will have a 5000 mAh battery

Zenfone Max Pro M1 Will Have A 5000 MAh Battery

زین فون میکس پرو ایم 1 میں 5000 ایم اے ایچ کی بیٹری ہوگی

اسوس زین فون میکس پرو ایم 1 وہ پہلا فون ہے ، جسے بھارتی ریٹیلر فلپ کارٹ کے اشتراک سے پیش کیا جا رہا ہے۔ فون میں 5000 ایم اے ایچ کی بیٹری ہوگی جو اسے لمبے عرصے کے لیے چلانے کے لیے کافی ہوگی۔ اس فون میں 14 این ایم سنیپ ڈریگن 636 چپ سیٹ ہوگا۔
اس فون کی سکرین 6 انچ اور ایسپکٹ ریشو 18:9 ہوگی۔ فون میں ”پیور اینڈروئیڈ اوریو“ انسٹال ہوگا۔ یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ اس کا مطلب اینڈروئیڈ ون ہے یا کچھ اور۔

(جاری ہے)

فون میں 6 جی بی ریم اور 64 جی بی انٹرنل سٹوریج ہوگی۔ فون کا ایک ورژن 4 جی بی ریم اور 32 جی بی سٹوریج کیے ساتھ بھی ہوسکتا ہے۔فون میں ڈوئل سم سلاٹس ہیں، جن میں سے ایک کو مائیکرو ایس ڈی کارڈ کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
اس فون میں 16 میگا پکسل کا ڈوئل بیک کیمرہ اور 16 میگا پکسل سیلفی کیمرہ ہے۔ فون کے بیک کیمرہ کے ساتھ ہی فنگر پرنٹ سکینر ہے۔
فون کے اضافی فیچرز میں 5 میگنٹ سپیکرز کے ساتھ خصوصی این ایکس پی ایمپلی فائرز ہیں۔ یہ فون 23 اپریل سے فلپ کارٹ پر فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2018-04-18

More Technology Articles