ZONG ANNOUNCES POORA BALANCE OFFER

ZONG ANNOUNCES POORA BALANCE OFFER

زونگ پورا بیلنس آفر

اس وقت موبائل صارفین 100 روپے کے ری چارج پر 75.77روپے کا بیلنس پاتے ہیں۔ بقیہ رقم حکومتی ٹیکسوں اور کمپنیوں کے ”مرمتی“(مین ٹی ننس) چارجز میں کاٹ لی جاتی ہے ۔ زونگ کی نئی”پورا بیلنس “ آفر کے تحت اس کے نئے صارفین ایک ماہ تک ہر ریچارج پر مکمل بیلنس پائیں گے، یعنی 100 روپے کے ری چارج پر 100روپے کا بیلنس۔

(جاری ہے)

اس کا مطلب ہے کہ زونگ اپنے ”مرمتی“چارجز چھوڑ کر حکومت کو ٹیکس خود ادا کرے گا۔


1جنوری 2016 سے شروع ہونے والی اس آفر کے تحت زونگ کے نئے صارفین 31 جنوری 2016 تک اپنے ہر ریچارج پر پورا بیلنس پائیں گے۔ زونگ کے تمام پری پیڈ نئے صارفین جو سکریچ کارڈ، منی لوڈ اور ای ٹاپ اپ سے ری چارج کریں گےانہیں پورا بیلنس ملے گا۔امید ہے کہ زونگ اپنے پہلے سے موجود صارفین کے لیے بھی اسی طرح کی کوئی آفر متعارف کرائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2016-01-07

More Technology Articles