Zong announces pre ordering of iPhone 6s & 6s plus in Pakistan

Zong Announces Pre Ordering Of IPhone 6s & 6s Plus In Pakistan

زونگ نے آئی فون 6 ایس اور 6 ایس پلس کے پری آرڈر کا اعلان کر دیا

یوفون کی جانب سے پاکستان میں آئی فون 6 ایس اور 6 ایس پلس متعارف کرائے جانے کی خبر (تفصیلات اس صفحے پر) کے بعد اب زونگ کی طرف سے بھی پاکستان میں آئی فون 6 ایس اور 6 ایس پلس متعارف کرائے جانے کا اعلان سامنے آ گیا۔

(جاری ہے)


تفصیلات کے مطابق زونگ اگلے ہفتے یعنی 6 نومبر 2015 سے آئی فون 6 ایس اور 6 ایس پلس کے پری آرڈر شروع کر دے گا۔ زونگ کے صارفین ڈیوائس کو 13 نومبر 2015 کو حاصل کر سکیں گے۔
پچھلے سال صرف زونگ نے ہی پاکستان میں آئی فون کو متعارف کرایا تھا۔ مگر اس دفعہ دوسری کمپنیاں بھی آئی فون کو متعارف کرا رہی ہیں۔
اوپن مارکیٹ میں16 جی بی بیسک آئی فون 6 ایس اور 6 ایس پلس کی قیمت 80 ہزار اور 1 لاکھ روپے ہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-10-31

More Technology Articles