Zong Launches Free Basics Internet dot org in Pakistan

Zong Launches Free Basics Internet Dot Org In Pakistan

زونگ نے بھی پاکستان میں فری بیسک (انٹرنیٹ ڈاٹ آرگ) لانچ کردیا

زونگ اور فیس بک نے پاکستان میں زیادہ سے زیادہ لوگوں تک انٹرنیٹ کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیےفری بیسک (انٹرنیٹ ڈاٹ آرگ) سروس لانچ کر دی ہے۔ اس سے پہلے پاکستان میں صرف ٹیلی نار ہی فیس بک کے تعاون سے انٹرنیٹ ڈاٹ آرگ کے تحت مفت انٹرنیٹ فراہم کر رہا ہے(پاکستان میں انٹرنیٹ ڈاٹ آرگ کی تفصیل کے یہاں کلک کریں


زونگ کا کہنا ہے کہ فری بیسک سروس کے تحت اس کے صارفین فری بیسک ویب سائٹ اور ایپلی کیشن کے ذریعے خبریں، صحت، سفر، مقامی ملازمتوں، کھیل، تعلیم، خواتین اور انٹرٹینمنٹ ویب سائٹس تک مفت رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔
فری بیسک سروس کے تحت ایشیاء، افریقا اور لاطینی امریکا کے ایک ارب صارفین انٹرنیٹ تک رسائی حاصل کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)


اس سروس کے تحت زونگ کے پوسٹ پیڈ اور پری پیڈ صارفین فیس بک، اردوپوائنٹ اور دوسری بہت سی ویب سائٹس کو مفت میں وزٹ کر سکتے ہیں۔

سروس حاصل کرنے کے لیے کسی قسم کے سبسکرپشن کی ضرورت نہیں۔ یہ سروس تمام صارفین کے لیے فعال کر دی گئی ہے۔
زونگ کے صارفین freebasics.comیا فری بیسک کی اینڈروئیڈ یا آئی او ایس ایپلی کیشن کے ذریعے اس سروس کو استعمال کر سکتے ہیں۔ سروس کے استعمال کی کوئی قیمت نہیں تاہم بیک گراونڈ میں چلنے والی ایپلی کیشن کے ڈیٹا استعمال کرنے یا فیس بک پر تصاویر یا ویڈیوز دیکھنے کی صورت میں چارجز لاگو ہونگے۔

تاریخ اشاعت: 2015-12-17

More Technology Articles