Zong Launches its Internet Only SIM

Zong Launches Its Internet Only SIM

زونگ نے صرف انٹرنیٹ کے لیے سم جاری کردی

وارد کی طرف سے صرف ڈیٹا سم متعارف (تفصیلات اس صفحے پر) کرانے کے بعد زونگ نے بھی صرف انٹرنیٹ کے لیے سم لانچ کر دی ہے۔اس سم کی بدولت صارفین سمارٹ فون، آئی پیڈ اور ٹیبلٹ وغیرہ کو صرف انٹرنیٹ استعمال کرنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔یہ سم صرف 3 جی کو سپورٹ کرنے کے علاوہ 4 جی کو بھی سپورٹ کرتی ہے۔

(جاری ہے)


ڈیٹا سم اور عام سم کافرق یہ ہے کہ عام سم میں کال کی جا سکتی ہیں، کال وصول کی جا سکتی ہیں، ایس ایم ایس بھیجے اوروصول کیے جا سکتے ہیں اور انٹرنیٹ بھی استعمال کیا جا سکتا ہے جبکہ ڈیٹا سم میں صرف انٹرنیٹ استعمال کیا جا سکتا ہے۔

تاہم زونگ کی انٹرنیٹ سم میں ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ اس میں انٹرنیٹ استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ ایس ایم ایس سروس بھی استعمال کی جا سکتی ہے
صارفین زونگ انٹرنیٹ سم کو کسی بھی قریبی زونگ آفس سے 100 روپے میں حاصل کرسکتے ہیں۔زونگ انٹرنیٹ سم کے پیکیجیز کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔

Zong Launches its Internet Only SIM
تاریخ اشاعت: 2015-09-23

More Technology Articles